Russia new surveillance laws are stupid

Russia New Surveillance Laws Are Stupid

صدر پوٹن نے روس میں نگرانی کے نئے اور متنازعہ قوانین پر دستخط کر دئیے

جمعرات کو روسی صدر ولادی میر پوٹن نے نئے قوانین پر دستخط کیے ہیں، جن میں انٹرنیٹ اور ٹیلی کام سروس پرووائیڈرز کو صارفین کی معلومات جمع کر کے تین سال تک محفوظ رکھنے اورضرورت پڑنے پر انہیں حکومت کے حوالے کرنے کا پابند بنایا گیا ہے۔اس کے علاوہ ان قوانین میں کال، ٹیکسٹ، فوٹوز اور انٹرنیٹ کی سرگرمیوں کی معلومات کو 6 ماہ تک محفوظ رکھنے کا بھی کہا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ان قوانین کے تحت انکرپشن میسیجنگ سروسز، جیسے وٹس ایپ ، کو بھی اپنی ڈی کرپشن کیز حکومت کے حوالے کرنا پڑیں گی ورنہ انہیں بھاری جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔
ایڈورڈ سنوڈن کے مطابق اس قوانین کے نفاذ پر روسی ٹیلی کام کمپنیوں کو33ارب ڈالر خرچ کرنا ہونگے۔ ایڈورڈ سنوڈن نے اپنی ٹوئٹ میں ا ن قوانین کی کافی مذمت کی ہے۔

تاریخ اشاعت: 2016-07-09

More Technology Articles