Russian arrested in Spain for allegedly hacking the US election

Russian Arrested In Spain For Allegedly Hacking The US Election

سپین کی پولیس نے امریکی انتخابات میں دھاندلی کرنے والے روسی ہیکر کو گرفتار کر لیا

سپین کی پولیس نے امریکی انتخابات میں مبینہ دھاندلی کرنے پر روسی شہری کو گرفتار کر لیاہے۔ میڈرڈ میں روسی سفارت خانے نے اتوار کو کمپیوٹر پروگرامر پیوٹر لاشوف کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔
روسی ٹی وی اسٹیشن آر ٹی کا کہنا ہے پیوٹر کوامریکی حکومت کے جاری کیے ہوئے عالمی حراستی وارنٹ کے بعد گرفتار کیا گیا ہے جبکہ کچھ قانونی ذرائع کے مطابق اسے تحویل ملزمان کے امریکی قانون کے تحت گرفتار کیا گیا۔


اس گرفتاری سے لگتا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو جتوانے میں روسی ہیکروں کے کردار میں کچھ نہ کچھ حقیقت موجود ہے۔

(جاری ہے)

امریکی سیکورٹی ایجنسیوں کی جنوری میں سامنے آنے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ روسی صدر پیوٹن نے ڈونلڈ ٹرمپ کو جتوانے کے لیے ہیکنگ کے حملوں اور پروپیگنڈہ مہم چلانے کا حکم دیا تھا ۔ امریکی ایف بی آئی نے پچھلے ماہ تصدیق کی تھی کہ وہ روسی ہیکروں اور ڈونلڈ ٹرمپ کی الیکشن ٹیم کے روابط کی تفتیش کر رہی ہے۔
ایک سیکورٹی بلاگر برائن کریبس کے اپنے بلاگ میں پیوٹر کو سپام کنگ اور مال وئیر ڈسٹری بیوٹر کے طور پر شناخت کیا ہے۔
میڈرڈ میں موجود امریکی اور روسی سفارت خانوں نے اس گرفتاری پر فوری طور تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2017-04-10

More Technology Articles