Samsung agrees to pay Apple 548 million dolar for copying its iPhone designs

Samsung Agrees To Pay Apple 548 Million Dolar For Copying Its IPhone Designs

پانچ سال بعد سام سنگ اور ایپل مقدمہ ختم کرنے پر رضامند ہوگئے

سمارٹ فون کی صنعت میں مقابلے بازی کی فضا دیگر صنعتوں کے برعکس کچھ زیادہ ہے۔اس صنعت میں بھی ایپل اور سام سنگ ہی بڑے کھلاڑی ہیں۔ 2011 میں ڈیزائن کو کاپی کرنے کے حوالے سے دونوں کمپنیوں کے درمیان مقدمے بازی شروع ہوئی۔ ایپل نے سام سنگ پر الزام لگایا تھا کہ اس نے آئی فون کا ڈیزائن کاپی کیا ہے۔
تب سے چلتا ہوا یہ جھگڑا کل سلجھ ہی گیا۔ دونوں کمپنیوں نےکیلیفورنیا کے نارتھ ڈسٹرکٹ کی یو ایس ڈسٹرکٹ کورٹ میں ایک مشترکہ بیان جمع کرایا ہے۔

(جاری ہے)

اس کے تحت دونوں کمپنیاں اس بات پر راضی ہوگئی ہیں کہ سام سنگ اور ایپل کے درمیان ہونے والے 548 ملین ڈالر ادائیگی کے معاہدے کو پورا کرے گا۔ یہ ادائیگی اس ایک ارب ڈالر کا حصہ ہوگی، جس کے ادا کرنے کا حکم سام سنگ کو 2012 میں دیا گیا تھا۔سام سنگ کے اپیل کرنے پر اس رقم کو کم کر کے دو حصوں میں تقسیم کر دیا گیا۔548 ملین ڈالر ٹیکنالوجی پیٹنٹ، یعنی آئی فون کا ڈیزائن کاپی کرنے کی مد میں جبکہ 382 ملین ڈالر پیکیجنگ کو کاپی کرنے کی مد میں۔ سام سنگ 548 ملین ڈالر کی پہلی ادائیگی انوائس ملنے کے 10 دن کے اندر ، یعنی مقدمے کے پانچ سال مکمل ہونے سے کچھ پہلے ، کرے گا جبکہ 382 ملین ڈالر کی رقم کی ادائیگی کا فیصلہ جیوری 2016 میں کرے گی۔

تاریخ اشاعت: 2015-12-05

More Technology Articles