Samsung aiming to ship 320 million smartphones this year

Samsung Aiming To Ship 320 Million Smartphones This Year

سام سنگ اس سال 320 ملین سمارٹ فون فروخت کرے گا

جنوبی کوریا سے آنے والی ایک رپورٹ سے پتا چلا ہے کہ سام سنگ اس سال 320 ملین سمارٹ فون فروخت کرنے کا عزم کیے ہوئے ہے۔دوسرے ٹارگٹس میں 40 ملین فیچر فونز، 20 ملین ٹیبلٹ اور 5 ملین وئیر ایبلز کی فروخت شامل ہے۔
سام سنگ کا 2018 میں سمارٹ فونز کی فروخت کا ہدف وہی ہے جو کمپنی 2017 میں حاصل کر چکی ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹس کے مطابق یہ ہدف مارکیٹ میں موجود دوسری کمپنیوں کی زیادہ تعداد کو مد نظر رکھ کر رکھا گیا ہے۔
اگر سام سنگ یہ ہدف حاصل کر لیتا ہے تو فروخت کے اعداد و شمار بے شک پچھلے سال سے زیادہ نہیں ہونگے لیکن سام سنگ مارکیٹ میں اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھ سکے گا۔2017 میں ایپل نے 200 ملین اور ہواوے نے 150 ملین سمارٹ فون فروخت کیے تھے۔

تاریخ اشاعت: 2018-01-03

More Technology Articles