Samsung and Google promise monthly security updates

Samsung And Google Promise Monthly Security Updates

سام سنگ اور گوگل ہر ماہ سیکورٹی اپ ڈیٹس دیں گے

حال ہی میں اینڈریوڈ میں تاریخ کا سب سے بڑابگ، جسے سٹیج فریٹ(Stagefright) کہا جاتا ہے، دریافت ہوا ہے(تفصیلات اس صفحے)۔اس خرابی کی وجہ سے ہیکر اینڈریوڈ 2.2فرایو اور اس کے بعد کے ورژن کا ہر سمارٹ فون ہیک کرنے کے قابل ہو گئے۔ اس خرابی کی مدد سےہیکر ہر اس ڈیوائس کو ہیک کر سکتے ہیں، جس کا موبائل نمبر انہیں معلوم ہو۔

اس خرابی کو دور کر دیا ہے، اس حوالے سے مختلف فونز پر پیچز بھی اپ ڈیٹ کیے جا رہے ہیں۔ اس سلسلے میں سب سے اچھا رنسپانس گوگل اور سام سنگ نے دیا ہے۔

(جاری ہے)


گوگل ،جو اینڈیوڈ کا ڈویلپر اور اپ ڈیٹس کا ذمہ دار ہے، نے نیکسس 4، نیکسس 5، نیکسس 6، نیکسس 7، نیکسس 9، نیکسس 10 اور نیکسس پلیئر کے لیے سٹیج فریٹ کے پیجز جاری کرنا شروع کر دئیے ہیں۔
سام سنگ ، جو اینڈریوڈ ڈیوائس بنانے والی سب سے بڑی کمپنی ہے، نے بھی تہیہ کر لیا ہے کہ سٹیج فریٹ اور دوسرے ظاہر ہونے والے بگز کے لیے ہر ماہ اپ ڈیٹ فراہم کرے گا۔

سام سنگ کی ڈیوائس اوور دی ائیر ہر ماہ اپ ڈیٹ ہونگی۔سام سنگ سٹیج فریٹ کے لیے تو تیزی سے اپ ڈیٹ جاری کر رہا ہے تاہم اس عمل کو اتنا بہتر بنانا چاہتا ہے کہ ہر قسم کے بگز اور وائرس سے نپٹنے کے لیے بروقت اپ ڈیٹ جاری ہوں۔

تاریخ اشاعت: 2015-08-06

More Technology Articles