Samsung begins mass production of 10nm LPP chips for early 2018 phones

Samsung Begins Mass Production Of 10nm LPP Chips For Early 2018 Phones

سام سنگ نے 2018 کے سمارٹ فونز کے لیے 10nm LPP چپس کی بڑے پیمانے پر تیاری شروع کر دی

سام سنگ فاؤنڈری بزنس نے دوسری نسل کے 10nm FinFET پروسیس کی بڑے پیمانے پر تیاری کا کام شروع کر دیاہے۔یہ چپ سیٹ موجودہ 10nmچپس کی بہتر شکل ہے۔ جس سے کارکردگی میں 10 فیصد اضافہ اور بجلی کے استعمال میں 15 فیصد کمی ہوگی۔
یہ نئی چپ 2018 میں سامنے آنے والے نئے سمارٹ فونز کے لیے تیار کی جار ہی ہے۔

(جاری ہے)

سام سنگ کی کوشش ہے کہ اپنی ٹیکنالوجی کو مسلسل بہتر کرتا ہوا 8nm LPP تک پہنچے ۔ یہ مسلسل بہتری کا عمل نئی چپ کو بڑی تبدیلیوں کے بغیر ڈیزائن کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔
کمپنی کا منصوبہ ہے کہ 7nm FinFET چپس کو مستقبل میں EUV ٹیکنالوجی کے ساتھ بنائے۔ یہ اُن S3فیکٹری میں ہی بنائی جائے گی، جہاں 10nm چپس بنائی جاتی ہے۔

تاریخ اشاعت: 2017-11-29

More Technology Articles