Samsung C series in the works C5000 leads the way

Samsung C Series In The Works C5000 Leads The Way

سام سنگ سی سیریز بھی جلد سامنے آنے والی ہے

لگتا ہے سام سنگ اپنی لائن اپ کو لاطینی حروف تہجی کے تمام حرفوں تک پھیلا رہا ہے۔سام سنگ لائن اپ میں نیا اضافہ سی سیریز کا ہے۔سی سیریز کے ثبوت بھارتی کسٹم ڈیٹا بیس زاؤبا(Zauba) سے ملا ہے۔
سی سیریز کے جس سمارٹ فون کی معلومات سامنے آئیں ہیں اس کا ماڈل نمبر SM-C5000ہے۔اس ماڈل کی سکرین 5.2 انچ کی ہے ۔

(جاری ہے)

اس ماڈل کے علاوہ C7000ماڈل پر بھی کام ہورہا ہے۔
سام سنگ اس سے پہلے ایس، اے، جے، ای اور زیڈ سیریز بھی متعارف کرا چکا ہے۔اب سی سیریز کے جو ماڈل سامنے آرہے ہیں، کسٹم ریکارڈ کے مطابق اُن کی قیمت 13625 بھارتی روپے(205ڈالر) ہے۔سی سیریز کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ اسے خاص طور پر چینی مارکیٹ کے لیے متعارف کرایا جا رہا ہے تاہم یہ دنیا کی دوسری مارکیٹوں میں بھی دستیاب ہوگا۔

Samsung C series in the works C5000 leads the way
تاریخ اشاعت: 2016-03-28

More Technology Articles