Samsung coming up with 13.3 inches tablet

Samsung Coming Up With 13.3 Inches Tablet

سامسنگ بہت جلد 13.3انچ ٹیبلیٹ مارکیٹ میں پیش کرے گا

حالیہ سامنے آنے والی ایک خبر کے مطابق سامسنگ کے آنے والے تین ٹیبلیٹس میں سے ایک ٹیبلیٹ 13.3 انچ سکرین پر مشتمل ہوگا۔اس کا کوڈ نام "Warhol" ہوگا اور اس کا ماڈل نمبر T911/T910 ہوگا۔13.3 انچ سکرین ہونے کی وجہ سے یہ امولڈ ڈسپلے کی بجائے 2,560x1,600 ریزولیشن کے ساتھ ایل سی ڈی سکرین پر مشتمل ہوگا۔

(جاری ہے)


سامسنگ کی طرف سے ابھی تک ٹیبلیٹس میں 12.2 انچ سکرین سامنے آئی تھی جو کہ گلیکسی ٹیب پر و اور گلیکسی نوٹ پرو میں استعمال کی گئی تھی۔


سامنے آنے والے دوسرے دو نئے ٹیبلیٹس 701/T700 یا "Klimt" ماڈل نمبر کے ساتھ 8.4 انچ اور T801/T800 یا "Chagall." ماڈل نمبر کے ساتھ 10.5 انچ سکرین پر مشتمل ہونگے۔ دوسرے یہ دونوں 2,560x1,600 ریزولیشن کے ساتھ امولڈ سکرین پر مشتمل ہونگے۔
اطلاعات کے مطابق ان دونوں میں فنگر سینسر بھی موجود ہوگا۔جبکہ ہو سکتا ہے کہ گلیکسی ایس 5کی طرح ہارٹ ریٹ مانیٹر بھی موجود ہو۔

تاریخ اشاعت: 2014-05-13

More Technology Articles