Samsung Galax Samsung Galaxy S7 could be launching in Januarye launching in January

Samsung Galax Samsung Galaxy S7 Could Be Launching In Januarye Launching In January

سام سنگ گلیکسی ایس 7 جنوری میں لانچ ہو سکتا ہے

ایک رپورٹ کے مطابق سام سنگ گلیکسی ایس 7،جنوری میں منظر عام پر آئے گا۔ سام سنگ گلیکسی ایس 6 اس سال مارچ میں متعارف کرایا گیا تھا۔ اگر ایس7 جنوری میں لانچ ہوتا ہے تو یہ متوقع وقت سے ایک ماہ پہلے لانچ ہوگا۔لگتا ہے سام سنگ ، اچھی طرح سے ایپل اور ایپل کے سمارٹ فون آئی فون 6ایس اور 6 ایس پلس کا مقابلہ کرنے کے موڈ میں ہے۔

(جاری ہے)


یہ افواہیں بھی گردش کر رہی ہیں کہ گلیکسی ایس 7 کا ایک پریمیم اور ایک سب پریمیم ورژن بھی لانچ کیا جائے گا اور ان کا ڈیزائن ستمبر میں فائنل کیا جا چکا ہے۔

پریمیم ڈیزائن میں سام سنگ کا اپنا بنایا ہوا ایگزینوس چپ سیٹ ہوگا جبکہ سب پریمیم ہینڈ سیٹ میں کسی دوسری کمپنی کا چپ سیٹ ہو سکتا ہے۔پریمیم ہینڈ سیٹ کا ایس او سی ایگزینوس ایم 1 ہوسکتا ہے، جو کچھ دن پہلے ایک بینچ مارک میں سامنے آیا تھا۔
سام سنگ گلیکسی ایس 7 کی دوسری خصوصیات میں 3 ڈی ٹچ کی طرح کا فیچر اوریو ایس بی ٹائپ سی شامل ہے۔

تاریخ اشاعت: 2015-10-20

More Technology Articles