Samsung Galaxy A51 and Galaxy A71 announced: Infinity-O displays and L-shaped quad cameras

Samsung Galaxy A51 And Galaxy A71 Announced: Infinity-O Displays And L-shaped Quad Cameras

انفینیٹی-او ڈسپلے کے ساتھ سام سنگ نے گلیکسی اے 51 اور گلیکسی اے 71 متعارف کرا دیا

توقعات کے مطابق سام سنگ نے  گلیکسی اے (2020) سیریز  کے پہلے  سمارٹ فونز گلیکسی اے 51 اور گلیکسی اے 71 متعارف کرا دئیے ہیں۔

سام سنگ  گلیکسی اے  51
گلیکسی اے 51(Galaxy A51) میں  ایگزینوس 9611 ایس او سی، 8 جی بی ریم اور 128 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔ اس سٹوریج کو مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے 512 جی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے۔
اس فون میں اینڈروئیڈ 10 بیسڈ One UI 2.0 انسٹال ہے۔
گلیکسی اے 51 کا ڈسپلے 6.5 انچ 20:9 انفینیٹی-او سپر ایمولیڈ فل ایچ ڈی پلس ہے۔ اس فون کے ڈسپلے میں ہی فنگرپرنٹ سنسر نصب ہے۔ ڈسپلے کے اوپر درمیان میں موجود  پنچ ہول میں فون کا 32 میگا پکسل سیلفی کیمرہ ہے۔اس فون کی بیک پر ایل شیپ میں کواڈ کیمرہ سیٹ اپ ہے۔اس کیمرہ سیٹ اپ میں 48 میگا پکسل مین کیمرہ ، 12 میگا پکسل الٹرا وائیڈ (123 ڈگری فیلڈ آف ویو)، 5 میگا پکسل ڈیپتھ سنسر اور 5 میگا پکسل میکرو یونٹ ہے۔

(جاری ہے)

Smart Switch، Live Focus اور Super Steady Video ان کیمروں کے خاص فیچرز ہیں۔
گلیکسی اے 51 میں 15W فاسٹ چارجنگ کے ساتھ 4000 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔ یہ فون چاررنگوں میں پیش کیا گیا ہے۔ اس کی قیمت 79 لاکھ 90 ہزار ویتنامی ڈونگ یا 350 امریکی ڈالر ہے۔ اس فون کو 16 دسمبر سے ویتنام میں پری آرڈر کیا جا سکتا ہے۔ اس کی فروخت کا آغاز27 دسمبر سے ہوگا۔  اس فون کے پری آرڈر کرنے والوں کو  15 لاکھ 80 ہزار ویتنامی ڈونگ یا 70 ڈالر مالیت کے تحائف بھی دئیے جائیں گے۔
ان تحائف میں سام سنگ کا C&T ITFIT A08C وائرلیس  بلوٹوتھ ائیر فونز اور 10 ہزار ایم اے ایچ کا پاور بنک شامل ہے

سام سنگ گلیکسی اے 71
گلیکسی اے 71 (Galaxy A71) بھی دیکھنے میں گلیکسی اے 51 جیسا ہے لیکن دونوں میں کچھ فرق  بھی ہے۔اے 71 میں سنیپ ڈریگن 730 ایس او سی ہے جبکہ اس کی بیک پر موجود کواڈ کیمرہ سیٹ اپ میں مین کیمرہ  48 میگا پکسل کی بجائے 64 میگا پکسل کا ہے۔
اے 71 میں تھوڑا بڑا یعنی 6.7 انچ کا ڈسپلے ہے۔ اس میں 25W فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ 4500 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔اے 51  کی طرح اے 71 بھی چار رنگوں میں پیش کیا گیا ہے۔
Samsung Galaxy A51 and Galaxy A71 announced: Infinity-O displays and L-shaped quad cameras
تاریخ اشاعت: 2019-12-12

More Technology Articles