Samsung Galaxy J6 and J4 officially announced

Samsung Galaxy J6 And J4 Officially Announced

سام سنگ نے گلیکی جے 6 اور جے 4 کا باضابطہ اعلان کر دیا

سام سنگ نے اپنی جے سیریز میں دو نئے سمارٹ فون گلیکسی جے 4 اور گلیکسی جے 6 کا اضافہ کیا ہے۔ ایمولیڈ سکرینز کے ساتھ ان فونز میں سیلفی کیمرہ اور قیمت کو فوکس کیا گیا ہے۔
سام سنگ گلیکسی جے 6 میں 5.6 انچ انفینٹی ڈسپلے ہے جس کی ایسپکٹ ریشو 18.5:9 ہے۔ اس کی ریزولوشن HD+ یعنی (720x1440 پکسل ) ہے۔
اس فون میں 1.6 گیگا ہرٹز کلاک سپیڈ اوکٹآ کور کورٹیکس- اے 53 سی پی یو کے ساتھ سام سنگ کا اپنا ایگزینوس 7870 چپ سیٹ ، Mali-T830 MP1 جی پی یو، 3 جی بی ریم اور 32 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔

سٹوریج کو مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے بڑھایا بھی جا سکتا ہے۔
فون کی بیک پر f/1.9 لینز اور بغیر او آئی ایس کے 13 میگا پکسل کا سنگل کیمرہ ہے جبکہ فرنٹ پر f/1.9اپرچر، ایل ای ڈی فلیش اور برائٹ نیس کے 3 مختلف لیول کے ساتھ سیلفی کیمرہ 8 میگا پکسل کا ہے۔

(جاری ہے)

فون میں سام سنگ ایکسپیرینس انٹرفیس کے ساتھ اینڈروئیڈ 8.0 اوریو انسٹال ہے۔ فون میں 3000 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے جبکہ فنگرپرنٹ سنسر کو فون کی بیک پر لگایا گیا ہے۔


سام سنگ گلیکسی جے 4 میں 5.5 انچ سپر ایمولیڈ سکرین ہےجس کی ایسپکٹ ریشو16:9 اور ریزولوشن 720 x 1280 پکسل ہے۔ فون میں 1.4 گیگا ہرٹز کواڈ کور سی پی یو کے ساتھ ایگزینوس 7570 چپ سیٹ اور Mali-T720 MP1 جی پی یو ہے۔فون میں 2 جی بی ریم اور 16 جی بی سٹوریج ہے۔ سٹوریج کو مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے بڑھایا بھی جا سکتا ہے۔
فون کا پرائمری کیمرہ تو جے 6 جیسا ہی ہے جبکہ سیلفی کیمرہ 5 میگا پکسل کا ہے۔ فون میں اینڈروئیڈ 8.0 اوریو کے ساتھ 3000 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔
بھارت میں 4 جی بی ریم اور 64 جی بی سٹوریج کے ساتھ گلیکیسی جے 6 کی قیمت 16400 بھارتی روپے یا 240 ڈالر جبکہ 3 جی بی / 32 جی بی ورژن کی قیمت 13990 بھارتی روپے یا 205 ڈالر ہے۔ جے 4 کی قیمت کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

Samsung Galaxy J6 and J4 officially announced
تاریخ اشاعت: 2018-05-22

More Technology Articles