Samsung Galaxy S5 unofficial renders look credible

Samsung Galaxy S5 Unofficial Renders Look Credible

سیمسنگ گلیکسی ایس5خوبصورتی اور دلکشی کا نمونہ ہوگا

پچھلے کچھ مہینوں سے سیمسنگ S5 کے متعلق کافی خبریں سامنے آ رہی ہیں، گو کہ یہ حتمی طور پر سامنے نہیں آرہی ہیں۔، مگر مارکیٹ میں آنے والی اس نئی اور خوبصورت ڈیوائس کے بارے بہت کچھ سننے میں آرہا ہے، ایک ڈچ ویب سائٹ نے انہی قیاس آرائیوں پر مبنی اس ڈیوائس کے کچھ نقوش تخلیق کیے ہیں جو اس کے متعلق بہت کچھ بتاتے ہیں۔

یہ تخلیق ہمیں اس ہینڈ سیٹ کے ہارڈ وئیر کے ساتھ ساتھ اس کے سافٹ وئیر کے بارے میں بھی کافی کچھ بتاتی ہے۔

ان نقوش میں ایلو مینیم باڈی، واضع touchwiz اور اب پچھلی سائیڈ پر لیدر شامل ہیں۔ یہ ڈیوائس بڑی اور پتلی ہونے کے ساتھ ساتھ 5.25 انچ سکرین پر مشتمل ہوگی۔اس کے علاوہ 1440 x 2560 (2K) ریزولیشن کی بھی امید کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

گلیکسی ایس 5 کے نقوش

اس فون کے بارے میں افواہیں تو اور بھی بہت ہیں مگر یہ افواہیں تب تک دم نہیں توڑیں گی جب تک سامسنگ مکمل طور پر اس کے بارے میں خود آگاہ نہیں کرتا۔

تاریخ اشاعت: 2014-01-22

More Technology Articles