Samsung Galaxy S7 to actually come in 4 versions

Samsung Galaxy S7 To Actually Come In 4 Versions

سام سنگ، گلیکسی ایس 7 کے 4 ورژنز متعارف کرائے گا

موبائل فونز کے حوالے سے مشہور مخبر @evleaks کی اطلاعات کے مطابق سام سنگ گلیکسی ایس 7 کے 4 ورژنز متعارف کرائے گا۔یہ چار ورژنز سام سناگ گلیکسی ایس 7، گلیکسی ایس 7 پلس، گلیکسی ایس 7 ایج اور گلیکسی ایس 7 ایج پلس ہونگے۔
سام سنگ کی طرف سے گلیکسی ایس 7 کے 4 ورژنز کچھ زیادہ حیرت کی بات نہیں۔

(جاری ہے)

اس سے پہلے سام سنگ اپنے فلیگ شپ گلیکسی ایس 6 کے تین ورژنز(گلیکسی ایس 6، گلیکسی ایس 6 ایج اور گلیکسی ایس 6 ایج پلس)متعارف کراچکا ہے۔

اچھی بات یہ ہے کہ تمام ورژنز ایک دوسرے سے کافی مختلف ہونگے۔
گلیکسی ایس 7 لائن اپ کو فروری میں ہونے والی موبائل ورلڈ کانگرس میں متعارف کرایا جائے گا۔ سام سنگ اس میں اپنا بنایا ہوا ایگزینوس 8890 چپ سیٹ بھی متعارف کرائے گا۔مزید افواہوں کے مطابق میگ نی شیم کےبنی اس ڈیوائس میں 12 میگا پکسل1/2.0 سنسر ،ہائی فائی آڈیواور3ڈی ٹچ کی طرح کا فیچر ہوگا۔

Samsung Galaxy S7 to actually come in 4 versions
تاریخ اشاعت: 2015-12-14

More Technology Articles