Samsung Galaxy Watch Active2 goes official with digital bezel, ECG sensor
ڈیجیٹل بیزل اور ای سی جی سنسر کے ساتھ سام سنگ نے گلیکسی واچ ایکٹیو 2 متعارف کرا دی
واچ ایکٹیو 2 دو سائز اور سٹائل یعنی 40 ایم ایم اور 44 ایم ایم میں پیش کی گئی ہے۔آپ چاہیں تو ایلومینیم باڈی اور ایف کے ایم ریسٹ سٹریپ کے ساتھ اس کا عام ورژن لے سکتے ہیں یا سٹین لیس سٹیل باڈی اور لیدر سٹریپ کے ساتھ اس کا پریمیم ورژن حاصل کر سکتے ہیں۔کوئی بھی ورژن خریدیں، آپ اس کا سٹریپ 20 ایم ایم بینڈ کے سٹریپ سے بدل سکتے ہیں۔ اپ چاہیں تو اس سمارٹ واچ کے فیس کے رنگوں کو اپنے کپڑے کےرنگوں سے ملا سکتے ہیں۔
(جاری ہے)
اس کے لیے آپ کو Galaxy Wearable ایپ کے My Style فیچر کو استعمال کرتے ہوئے اپنے کپڑوں کی ایک تصویر لینی ہوگی۔
اس سمارٹ واچ میں 8 ایل ای ڈیز کے ساتھ پہلے سے بہتر آپٹیکل ہارٹ ریٹ ریڈر ہے، جو زیادہ تیزی سے ریڈنگ لیتا ہے۔اس نئے ماڈل میں الیکٹروڈایا گرام (ای سی جی) فیچر بھی ہے۔جیسا کہ نام سے ظاہر ہے یہ سمارٹ واچ ورزش، صحت اور نیند کے حوالے سے بہتر ین فیچرز کے ساتھ پیش کی گئی ہے۔
گلیکسی واچ ایکٹیو 39 طرح کی مختلف ورزشوں کو ٹریک کر سکتی ہے۔ ان میں سے کئی ورزشوں کو ذیلی درجہ بندیوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔مثال کے طور پر Running Coach میں رئیل ٹائم ٹریکنگ کے ساتھ 7 مختلف طرح کے موڈ ہیں۔ اس کی ٹریکنگ کے لیے جی پی ایس ، بارومیٹر اور ایکسلرومیٹر استعمال کیا جاتا ہے۔
یہ سمارٹ واچ 5ATM تک واٹر پروف (آئی پی 68 ) سرٹیفائیڈ ہے۔یہ سمارٹ واچ مضبوطی میں MIL-STD-810G ریٹڈ ہے۔اس کی سکرین پروٹیکشن کے لیے گوریلا گلاس ڈی ایکس پلس استعمال کیا گیا ہے۔
اس سمارٹ واچ میں Calm ایپ صحت کے پروگرام کے بارے میں رہنمائی کرتی ہے اور آپ کی نیند کو بھی ٹریک کر سکتی ہے۔ یہ ایپ انگریزی، ہسپانوی اور جرمن زبانوں میں ہے۔ یہ سمارٹ واچ صارفین کا سٹریس لیول بھی چیک کر سکتی ہے۔
اس سمارٹ واچ کے دونوں سائز میں 360 x 360px ریزلوشن کی سپر ایمولیڈ سکرین ہے۔ 40 ایم ایم ورژن کا ڈسپلے 1.2 انچ اور 44 ایم ایم ورژن کی سکرین 1.4 انچ کی ہے۔ اس سمارٹ واچ میں ایگزینوس 9110 چپ سیٹ کے ساتھ 768 ایم بی ریم ہے۔ سمارٹ واچ میں ٹائیزن او ایس انسٹال ہے۔
اس سمارٹ واچ کے سٹین لیس سٹیل ماڈل میں 1.5 جی بی ریم کے ساتھ ایک ایل ٹی ای ورژن بھی ہے، جس سےآپ اپنے سوشل نیٹ ورکنگ اکاؤنٹس سے مربوط رہ سکتے ہیں۔آپ سمارٹ واچ سے ہی ٹوئٹر کو پڑھ سکتے ہیں،اُن کا جواب دے سکتے ہیں اور ویڈیو دیکھ سکتے ہیں۔ اس میں ایک رئیل ٹائم وائس اور ٹیکسٹ ٹرانسلیٹر بھی ہے جو 16 زبانوں کو سپورٹ کرتا ہے۔
سام سنگ نے سپوٹیفائی سے پارٹنر شپ بھی کی ہے، جس سے آپ چلتے پھرتے میوزک سن سکتے ہیں۔ اس کے لیے آپ کو بس اپنے سام سنگ اکاؤنٹ میں سائن ان ہونا پڑے گا۔ اس سمارٹ واچ کو گلیکسی فلیگ شپ جیسے ایس 9، نوٹ 9 یا ایس 10 سے کیمرہ کے طور پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس میں سام سنگ کے دوسرے فیچرز جیسے سام سنگ ہیلتھ، سمارٹ تھنگز، پے اور بکسبی بھی شامل ہیں۔
اس سمارٹ واچ کے پری آرڈر 6 ستمبر کو شروع ہونگے جبکہ اس کی فراہمی کا آغاز 26 ستمبر سے شروع ہوگا۔
سام سنگ گلیکسی واچ ایکٹیو 2 کے 40 ایم ایم ایلومینیم ورژن کی قیمت 280 ڈالر اور 44 ایم ایم ورژن کی قیمت 300 ڈالر ہے۔اس کے پری آرڈر کرنے پر صارفین کو وائرلیس چارجر پورٹریبل بیٹری مفت دیا جائے گا۔
اس کے سٹین لیس سٹیل ورژن کی قیمت کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
More Technology Articles
مائیکروسافٹ نے اینڈروئیڈ ایپس سپورٹ کے ساتھ ونڈوز 11 پیش کر دی
Windows 11 Announced With Android Apps Support
ٹی ایس ایم سی یورپ کی بجائے امریکا میں 3 این ایم فاؤنڈری بنائے گا
Reuters: TSMC May Build Its Advanced 3nm Foundry In The US Instead Of Europe
انسٹاگرام صارفین جلد ہی ڈیسک ٹاپ سے بھی پوسٹ تخلیق کر سکیں گے
Instagram Will Soon Let You Create Posts On Desktop
گوگل نے فٹ بٹ کی خریداری کو مکمل کر لیا
Google Completes Acquisition Of Fitbit
ایپل نے بہتر ساؤنڈ اور سری سمارٹ کے ساتھ 99 ڈالر کا ہوم پیڈ منی پیش کر دی
Apple Outs $99 HomePod Mini With Big Sound And Siri Smarts
او ایل ای ڈی ڈسپلے اور فائیو جی کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 اور 12 منی متعارف کرا دئیے
Apple IPhone 12 And 12 Mini Are Official With OLED Displays, 5G
فائیو جی ، بڑی سکرین اور بہتر کیمروں کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 پرو اور پرو میکس پیش کر دئیے
Apple IPhone 12 Pro And Pro Max Unveiled With 5G, Larger Screens, Improved Cameras
گیمنگ لیپ ٹاپس بائینگ گائیڈ
Gaming Laptop Buying Guide
ایپل نے اے 14 بائیونک چپ سیٹ کے ساتھ نیا آئی پیڈ ائیر پیش کر دیا
Apple Unveils New IPad Air With A14 Bionic Chipset, Refreshes Entry-level IPad Too
ایپل نے باضابطہ طور پر واچ سیریز 6 اور واچ ایس ای جاری کر دیں
Apple Watch Series 6 And Watch SE Are Official
سام سنگ نے اب تک کا سب سے سستا فائیو جی فون اے42 فائیو جی سمارٹ فون پیش کر دیا
Samsung Announces Galaxy A42 5G - Its Cheapest 5G Phone Yet
ہواوے فلوٹنگ ڈسپلے کے ساتھ نوٹ بک پیش کرے گا
Huawei To Introduce A Notebook With Floating Display, Honor To Bring A New Budget Entry