Samsung goes to prison

Samsung Goes To Prison

سام سنگ نے جیل کے قیدیوں کے مزے کرادئیے

ریکرز آئی لینڈ، نیویارک سٹی کا مین جیل کمپلیکس ہے۔امریکن پریزن ڈیٹا سسٹم نے اس جیل کے قیدیوں کے لیے ایک نئی سہولت متعارف کرائی ہے۔ اس جیل کے حکام نے سام سنگ کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے، جس کے تحت سام سنگ جیل میں قیدیوں کو گلیکسی ٹیب ایس 2 ٹیبلٹ فراہم کرے گا۔

(جاری ہے)


قیدیوں کو فراہم کیے گئے ٹیبلٹس میں پہلے سے چیک کی گئیں ایپلی کیشنز اور خصوصی براؤزر ہوگا ۔ اس ٹیبلٹ سے قیدی اپنی عدالتی سماعت کی تیاری کر سکیں گے، کتابیں پڑھ سکیں گے اور ایجوکیشنل اور ووکیشنل ٹریننگ سیشن لے سکیں گے۔ان ٹیبلٹس میں انٹرنیٹ کے لیے وائی فائی کی بجائے وریزون کا 4جی نیٹ ورک استعمال کیا جائے گا۔اس جیل میں قیدیوں کے لیے وائی فائی کی اجازت نہیں۔

تاریخ اشاعت: 2016-06-09

More Technology Articles