Samsung has leaked images of the new Galaxy S20

Samsung Has Leaked Images Of The New Galaxy S20

سام سنگ نے گلیسکسی ایس 20 کی تصاویر لیک کر دیں

سام سنگ نے   اپنی تازہ ترین گلیکسی ڈیوائس کی تصاویر  غلطی سے اپنی ویب سائٹ پر شائع کر دیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق یہ تصاویر فون کی  مارکیٹنگ  کے لیے تیار کی گئی ہیں، جنہیں غلطی سے وقت سے پہلے ویب سائٹ پر  اپ لوڈ کر دیا گیا، جہاں سے یہ سب کی نظروںمیں آ گئیں۔
اس تصویر کو دیکھ کر  گلیکسی ایس 20 سے متعلق  بہت سی افواہوں کی تصدیق ہوتی ہے۔مثال کے طور پر اب تصدیق ہو گئی ہے کہ نئی ڈیوائس کا نام گلیکسی ایس 20 ہی ہوگا۔

(جاری ہے)

یہ کافی عجیب لگتا ہے کہ سام سنگ گلیکسی ایس 10 کے بعد  ایس 11 کی بجائے  گلیکسی ایس 20 لانچ کر رہا ہے۔نام کے علاوہ ڈیوائس کے فل سکرین ڈسپلے،  فون کے اوپر اور نیچے ہلکی بیزل کی بھی تصدیق ہوئی ہے۔اس فون میں فرنٹ پر  اوپر درمیان میں پنچ ہول کیمرہ ہوگا۔
گلیکسی ایس 20 کی بیک پر ٹرپل کیمرہ سیٹ اپ ہوگا۔یہ فون تین مختلف ماڈلز میں پیش کیا جائے گا، جن میں سے الٹرا ماڈل میں   ہائی اینڈ ہارڈ وئیر ہوگا۔اس فون کے تینوں ماڈلز میں فائیو جی کی سپورٹ ہوگی۔اس فون کا باضابطہ طور پر 11 فروری کو لانچ کیا جائے گا۔توقع ہے کہ اس فون کے ساتھ سام سنگ گلیکسی  زیڈ  فلپ فولڈنگ فون کو بھی پیش کرےگا۔
Samsung has leaked images of the new Galaxy S20
تاریخ اشاعت: 2020-02-06

More Technology Articles