Samsung introduces the fastest wifi standard

Samsung Introduces The Fastest Wifi Standard

سامسنگ نے دنیا کا تیز ترین ’’وائی فائی‘‘ سسٹم متعارف کروا دیا!!!

وائی فائی 802.11ac نے ابھی توجہ حاصل کرنا شروع ہی کی ہے لیکن سامسنگ نے اس بھی آگے کی سوچ لی ہے۔کمپنی کی جانب سے حال ہی میں سٹینڈرڈ Wi-Fi 802.11ad متعارف کروانے کا اعلان کیا ہے اور اس کو جلد ہی کمرشلایز کرنے کا ارادہ بھی ظاہر کیا ہے۔
نئے سٹینڈرڈ کے مطابق یہ 60GHz فریکوینسی پر آپریٹ کیا جائے گا۔اور 4.6Gbps تک کی ہائی ٹرانسمیشن سپیڈپر کام کرسکے گا۔ جو کہ 802.11ac سٹینڈرڈ کے مقابلے میں پانچ گنا زیادہ رفتار کے ساتھ ہوگا۔

(جاری ہے)

جو 866Mbps, یا 108MB/s.کی صلاحیت رکھتا ہوگا۔
60GHz فریکوینسکی 2.4GHz اور 5GHzوائی فائی ٹیکنالوجیز کے مقابلے میں 10 گنا تیز ہوگی۔لیکن کمپنی صرف تیز ترین رفتار ہی پیش نہیں کر رہی بلکہ دنیا کی پہلی’’ مائیکرو بیم فارمنگ‘‘ کنٹرول ٹیکنالوجی تیار کر کے یہ سگنل کوالٹی کو بھی مزید بہتر کر کے پیش کرے گی۔یہ مواصلات موڈیول کو 1/3,000 سیکنڈ سے بھی کم پر بہتر انداز میں پیش کرے گی۔
سامسنگ کے مطابق اگلے سال کے آغاز میں وائی فائی 802.11adکو دنیا بھر میں کمرشل بنیاد پر پیش کر دیا جائے گا۔

تاریخ اشاعت: 2014-10-14

More Technology Articles