Samsung investigating Galaxy S9 touch screen problems

Samsung Investigating Galaxy S9 Touch Screen Problems

سام سنگ نے گلیکسی ایس 9 میں سکرین کے مسائل کی تحقیقات شروع کر دیں

سام سنگ گلیکسی ایس 9 کے کچھ صارفین نے شکایات کی ہیں کہ ان کے موبائل کی ٹچ سکرین کے کچھ حصے کام کرنا چھوڑ دیتے ہیں۔ صارفین نے اس حوالے سے ویڈیو ز بھی مختلف سائٹس پر پوسٹ کی ہیں، جن میں سکرین کے کچھ حصوں کو خراب دکھایا گیا ہے۔

(جاری ہے)


سام سنگ نے اب اس حوالے سے باضابطہ طور پر بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اب ٹچ سکرین کے مسائل کے حوالے سے سامنے آنے والی شکایات کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ سام سنگ کا کہنا ہے کہ اس مسئلے سے متاثرہ صارفین کی تعداد بہت کم ہے ۔ سام سنگ نے اس مسئلے سے متاثرہ صارفین سے براہ راست یا کسٹمر سنٹرز پر رابطہ کرنے کی درخواست بھی کی ہے۔

تاریخ اشاعت: 2018-03-25

More Technology Articles