Samsung Is Creating A Bixby Smart Speaker Named VEGA

Samsung Is Creating A Bixby Smart Speaker Named VEGA

سام سنگ بھی“ویکا” کےنام سے بکسبی سمارٹ سپیکر بنا رہا ہے

ایپل، ایمزون اور گوگل کے سمارٹ اسسٹنٹ کے بعد سام سنگ کا سمارٹ سپیکر بھی سامنے آنے والا ہے۔ایپل ہوم پوڈ، گوگل ہوم اور ایمزون ایکو کے بعد سام سنگ بھی اپنا سمارٹ سپیکر بنا رہا ہے، جس میں سام سنگ اپنی مصنوعی ذہانت کا سسٹم بکسبی استعمال کرے گا۔ بکسبی کو سام سنگ نے گلیکسی ایس 8 سیریز کے ساتھ متعارف کرایا گیا تھا۔
بکسبی کا حامل سمارٹ سپیکر متعارف کرا کر سام سنگ براہ راست ایمزون ، ایپل اور گوگل کے مقابلے پر آ رہا ہے۔

ایمزون کی ایکو لائن کے وائس ایکٹیویٹڈ سپیکرز کی امریکی مارکیٹس کا 70 فیصد شیئر ہے۔ گوگل ہوم کی وجہ سے مارکیٹ میں گوگل کا شیئر بھی بڑھتا جا رہا ہے۔مائیکروسافٹ اور ایپل بھی وائس ایکٹیویٹڈ سپیکرز کے لیے کام کر رہے ہیں۔ اس لیے سام سنگ کو مارکیٹ میں کافی سخت مقابلہ کر کے مارکیٹ میں اپنی جگہ بنانی پڑے گی۔

(جاری ہے)


وال سٹریٹ جرنل کے مطابق سام سنگ اس پراجیکٹ پر 1 سال سے کام کر رہا ہے۔

سام سنگ میں اس سمارٹ سپیکرز کو ویگا (VEGA) کا نام دیا گیاہے۔
بکسبی کے حوالے سے سام سنگ کو ابھی کافی مشکلات کا سامنا ہے۔سام سنگ اس کی انگریزی زبان کی سپورٹ کا کام کر رہا ہے۔اس وقت سام سنگ گلیکسی ایس 8 کے بہت سے مالکان بکسبی کو استعمال کر رہے ہیں لیکن اس کے فنکشنز کافی محدود ہیں۔اس صورت حال کو دیکھ کر لگتا ہے کہ ویگا کو مارکیٹ کرنے میں کافی وقت لگے گا۔

تاریخ اشاعت: 2017-07-05

More Technology Articles