Samsung is investing $116 billion in logic chip R&D and production through 2030
سام سنگ 2030 تک لوجک چپ کی ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ اور تیاری کے لیے 116 ارب ڈالر خرچ کرے گا
اس سے کمپنی کا انحصار میموری ڈویژن پر کافی کم ہو جائے گا۔ پچھلی سہ ماہی میں کمپنی کے میموری ڈویژن کی کارکردگی کچھ زیادہ اچھی نہیں تھی۔ سام سنگ کا کہنا ہے کہ 116 ارب ڈالر میں سے آدھے سے زیادہ رقم تو ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ اور 15000نئے ملازمت کے مواقع تخلیق کرنے پر خرچ ہوگی۔ باقی رقم سے انفراسٹرکچر تیار کیا جائےگا۔
سام سنگ سسٹم ایل ایس آئی، جو ایگزینوس چپس اور موڈیمز، ISOCELL سنسر اور دوسری کئی ڈیوائسز تیار کرتا ہے ، کو سام سنگ فاؤنڈری، جہاں چپ فیبریکشن ہوتی ہے، کے ساتھ 2030 تک سالانہ 9.5 ارب ڈالر ملیں گے۔
(جاری ہے)
عام طور پر سام سنگ کا میموری ڈویژن ہی زیادہ منافع کما کر دیتا ہے اور اسے ہی کمپنی سے زیادہ فنڈنگ ملتی ہے۔چونکہ میموری ڈویژن کی کارکردگی کچھ کم ہو گئی ہے اس لیے کمپنی دوسروں شعبوں میں سرمایہ کاری میں اضافہ کر رہی ہے، جس کا مقصد مستقبل میں ملنے والے نئے مواقعوں سے استفادہ کرنا ہے۔
دوسری طرف انٹل 5 جی موڈیمز سے بھی پیچھے ہٹ گیا ہے۔ انٹل کے 5 جی موڈیمز کے بارے میں کہا جا رہا تھا کہ وہ آئی فونز کے لیے فراہم کیے جائیں گے۔ اب ایسا لگتا ہے کہ آئی فونز کے لیے کوالکوم اور سام سنگ ہی 5 جی موڈیم فراہم کریں گے۔
2017میں سام سنگ نے کار الیکٹرونکس کی بڑی سپلائر کمپنی ہرمین کو بھی خرید لیا تھا۔ یعنی سام سنگ اب سیلف ڈرائیونگ کاروں کے لیے بھی موڈیمز، کیمرے اور مصنوعی ذہانت کے ہارڈ وئیر فراہم کرے گا۔
فاؤنڈری سائیڈ پر سام سنگ کا مقابلہ ٹی ایس ایم سی کے ساتھ ہے۔ ٹی ایس ایم سی کی کاروباری شراکت کوالکوم، ایپل، اے ایم ڈی، این ویڈیا اور ہواوے کے ساتھ ہے۔
More Technology Articles
مائیکروسافٹ نے اینڈروئیڈ ایپس سپورٹ کے ساتھ ونڈوز 11 پیش کر دی
Windows 11 Announced With Android Apps Support
ٹی ایس ایم سی یورپ کی بجائے امریکا میں 3 این ایم فاؤنڈری بنائے گا
Reuters: TSMC May Build Its Advanced 3nm Foundry In The US Instead Of Europe
انسٹاگرام صارفین جلد ہی ڈیسک ٹاپ سے بھی پوسٹ تخلیق کر سکیں گے
Instagram Will Soon Let You Create Posts On Desktop
گوگل نے فٹ بٹ کی خریداری کو مکمل کر لیا
Google Completes Acquisition Of Fitbit
ایپل نے بہتر ساؤنڈ اور سری سمارٹ کے ساتھ 99 ڈالر کا ہوم پیڈ منی پیش کر دی
Apple Outs $99 HomePod Mini With Big Sound And Siri Smarts
او ایل ای ڈی ڈسپلے اور فائیو جی کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 اور 12 منی متعارف کرا دئیے
Apple IPhone 12 And 12 Mini Are Official With OLED Displays, 5G
فائیو جی ، بڑی سکرین اور بہتر کیمروں کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 پرو اور پرو میکس پیش کر دئیے
Apple IPhone 12 Pro And Pro Max Unveiled With 5G, Larger Screens, Improved Cameras
گیمنگ لیپ ٹاپس بائینگ گائیڈ
Gaming Laptop Buying Guide
ایپل نے اے 14 بائیونک چپ سیٹ کے ساتھ نیا آئی پیڈ ائیر پیش کر دیا
Apple Unveils New IPad Air With A14 Bionic Chipset, Refreshes Entry-level IPad Too
ایپل نے باضابطہ طور پر واچ سیریز 6 اور واچ ایس ای جاری کر دیں
Apple Watch Series 6 And Watch SE Are Official
سام سنگ نے اب تک کا سب سے سستا فائیو جی فون اے42 فائیو جی سمارٹ فون پیش کر دیا
Samsung Announces Galaxy A42 5G - Its Cheapest 5G Phone Yet
ہواوے فلوٹنگ ڈسپلے کے ساتھ نوٹ بک پیش کرے گا
Huawei To Introduce A Notebook With Floating Display, Honor To Bring A New Budget Entry