Samsung is testing two Galaxy Note 6 versions

Samsung Is Testing Two Galaxy Note 6 Versions

سام سنگ گلیکسی نوٹ 6 کے دو ورژنز پر تجربات کر رہا ہے

سام سنگ اس سال ہی گلیکسی نوٹ 6 کو متعارف کرائے گا۔ خیال ہے کہ نوٹ 6 کی تقریب رونمائی اگست میں یا اس سے پہلے ہوگی۔ سام سنگ نوٹ 6 کے پروٹو ٹائپ پر پہلے ہی تجربات کر رہا ہے۔
ایک رپورٹ کے مطابق سام سنگ گلیکسی نوٹ 6 کے دو مختلف ورژنز پر تجربات کر رہا ہے ۔ان دو ورژن میں سے صرف ایک ورژن کو ہی لانچ کیا جائے گا مگر ابھی تک یہ فیصلہ نہیں ہوا کہ نوٹ 6 کے طور پر کس ورژن کو لانچ کیا جائےگا۔

سام سنگ نے گلیکسی ایس 6 ایج پلس کا جانشین بھی متعارف نہیں کرایا ، اس لیے نوٹ 6 نہ صرف نوٹ 5 کا جانشین ہوگا بلکہ اسے ایس 6 ایج پلس کا جانشین بھی کہا جا سکتا ہے۔
سام سنگ نوٹ 6 کے جن پروٹو ٹائپس پر تجربات کر رہا ہے اُن میں سےا یک کی سکرین ایس 7 ایج کی طرح خم دار ہے جبکہ دوسرے پروٹو ٹائپ کی سکرین فلیٹ ہے۔

(جاری ہے)

دونوں پروٹوٹائپس کا باقی ہارڈ وئیر ایک سا ہے۔




نوٹ 6 کی سکرین 5.8 انچ کیو ایچ ڈی سپرایمولیڈ ہوگی۔ ڈیوائس میں 12 میگا پکسل ڈوئل پکسل وہی کیمرہ ہوگا جو ایس 7 اور ایس 7ایج میں تھا۔6جی بی ریم کے ساتھ ڈیوائس کی بیٹری 4000 ایم اے ایچ کی ہوگی۔
ڈیوائس میں سام سنگ کا اپنا بنایا ہوا اوکٹا کور چپ سیٹ ہوگا، جس کی کلاک سپیڈ ایس 7 کے ایگزینوس 8890 سے زیادہ و ہوگی، کچھ ممالک میں سنیپ ڈریگن 823 چپ سیٹ کے ساتھ بھی متعارف کرایا جا سکتا ہے۔
کہا جا رہا ہے کہ نوٹ 6 میں 32 جی بی انٹرنل سٹوریج ہوگی ، جسے بڑھایا بھی جا سکتا ہے۔ گوگل کے اینڈروئیڈ این لانچ کے کے بعد ہی نوٹ 6 کو لانچ کیا جائے گا، اس لیے نوٹ 6 میں شروع سےہی اینڈروئیڈ این انسٹال ہوگا۔ڈیوائس میں فنگر پرنٹ سکینر تو ہوگا ہی شاید آئی ریس سکینر بھی ہو۔

تاریخ اشاعت: 2016-04-22

More Technology Articles