Samsung Jazz Partners for Galaxy S8 and S8 plus sales

Samsung Jazz Partners For Galaxy S8 And S8 Plus Sales

سام سنگ اور جاز کے اشتراک سے گلیکسی S8 اور S8 پلس کے ساتھ ایک ماہ کیلئے مفت انٹر نیٹ کی فراہمی

سام سنگ اور جاز نے پاکستان میں فلیگ شپ ڈیوائس گلیکسی S8 اور S8 پلس کی لانچنگ کیلئے اشتراک کا اعلان کیا ہے ۔دونوں کمپنیوں کے درمیان اس اشتراک کے نتیجے میں صارفین گلیکسی S8 اور S8 پلس اپنے قریبی جاز ریٹیل آؤٹ لیٹس سے بالترتیب 87ہزار اور 97ہزار روپے میں حاصل کئے جاسکیں گے۔صارفین ان دونوں اسمارٹ فونز کی خریداری پر ایک ماہ کیلئے مفت تھری جی اور ایل ٹی ای انٹرنیٹ کی سہولت سے بھی استفادہ کرسکیں گے۔

(جاری ہے)

سام سنگ پاکستان و افغانستان کے صدر J H Leeکا اس حوالے سے کہنا ہے کہ شہری علاقوں میں اسمارٹ فونز پسند کرنے والوں کی ایک بڑی تعداد سام سنگ پر اعتماد رکھتی ہے ،پاکستان میں سام سنگ کی دو نئی ڈیوائسز کی لانچنگ کیلئے ہم نے معروف موبائل نیٹ ورک جاز کے ساتھ اشتراک کیا ہے اور ہمیں امید ہے کہ ہمارے صارفین کیلئے یہ انتہائی مفید ثابت ہوگا۔جا زکے ہیڈ آف ڈیٹا اینڈ ڈیوائسز محمد ولی خان کا کہنا تھا کہ سام سنگ اور جاز کے درمیان یہ اشتراک ایک انتہائی اہم پیشرفت ہے اور یہ ملک میں ڈیجیٹل انقلاب کی جانب ایک اہم قدم ہے ۔سام سنگ معیاری اور جدید ڈیوائسز کی تیاری کے ذریعے اپنے صارفین کو مطمئن کرنے کیلئے پر عزم اور کوشاں ہے۔

تاریخ اشاعت: 2017-04-28

More Technology Articles