Samsung leads global smartphone market Huawei tops China

Samsung Leads Global Smartphone Market Huawei Tops China

عالمی مارکیٹ میں بدستور سام سنگ کی برتری

مارکیٹ ریسرچ فرم ٹرینڈ فورس نے دوسری سہ ماہی کے حوالےسے سمارٹ فون مارکیٹ کے اعدادو شمار شیئر کیے ہیں۔ ان اعداد و شمار کے مطابق دنیا کی سب سے بڑی سمارٹ فون مارکیٹ یعنی چین میں ہوواوے 20.8 فیصد شیئر کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔
اوپو اور وائیوو 12.7 اور 10.6 فیصدکے مارکیٹ شیئر کے ساتھ دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔ لینوو اور شومی 10.3 اور 10فیصد مارکیٹ شیئر کے ساتھ چوتھے اور پانچویں نمبرپر رہے۔

(جاری ہے)


چین میں سمارٹ فون بنانے والی کمپنیوں نےدوسری سہ ماہی میں 139ملین یونٹ بنائے جو پچھلی سہ ماہی سے 13.8 فیصد زیادہ ہے۔چینی کمپنیوں نے چین میں دنیا بھر میں سام سنگ اور ایپل سے زیادہ سمارٹ فونز فروخت کیے۔
دوسری سہ ماہی میں عالمی طور پر سام سنگ کا مارکیٹ شیئر سب سے زیادہ یعنی 24.5 فیصد رہا۔ ایپل کا مارکیٹ شیئر 15.1 رہا۔ دوسری سہ ماہی میں سام سنگ نے 77 ملین یونٹ اور ایپل نے 48 ملین یونٹ فروخت کیے۔
پچھلی سہ ماہی کے مقابلے میں دیکھا جائےتو سام سنگ کا مارکیٹ شیئر کچھ کم اور ایپل کا ذرا سا زیادہ ہوا ہے۔عالمی مارکیٹ میں ہوواوے، اوپو اور ایل جی کا مارکیٹ شیئر دوسری سہ ماہی میں 9.2فیصد، 5.6 فیصد اور 5.4 فیصد رہا۔

Samsung leads global smartphone market Huawei tops China
تاریخ اشاعت: 2016-07-22

More Technology Articles