Samsung Link app gets discontinued

Samsung Link App Gets Discontinued

سام سنگ نے اپنی ایپلی کیشن سام سنگ لنک ختم کردی

سام سنگ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی ایپلی کیشن ”لنک“ کو ختم کر رہا ہے۔سام سنگ کا کہنا ہے کہ 1 نومبر سے یہ ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کے لیے دستیاب نہیں۔
سام سنگ نے کمپنی کی اندرونی پالیسی کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ وہ اب لنک کو سپورٹ نہیں کریں گے۔ تاہم سام سنگ کا کہنا ہے کہ صارفین بددستور اپنے ڈیٹا تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔
رجسٹرڈ ڈیوائسز اور کلاوڈ پر تمام فائلیں بدستور موجود رہیں گی اور اس وقت تک موجود رہیں گی ، جب تک صارفین خود انہیں ڈیلیٹ نہیں کر دیتے۔

(جاری ہے)

سام سنگ نے یہ نہیں بتایا کہ صارفین کتنے عرصے تک اپنے ڈیٹا تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔
کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ وہ اپنی ڈیوائسز سے لنک ایپلی کیشن کو ڈیلیٹ نہیں کر پارہے، ایسے صارفین کو سام سنگ نے مشورہ دیا ہے کہ وہ پہلے ایپلی کیشن کو اپ ڈیٹ کر لیں اور پھر ڈیلیٹ کریں۔
ایسے سمارٹ ٹی وی جن میں سام سنگ لنک پہلے سے انسٹال تھی، ان میں سے بھی ٹی وی سافٹ وئیر کو اپ ڈیٹ کر کے ایپلی کیشن کو ختم کیا جا سکتا ہے۔
لنک اینڈروئیڈ کے لیے جاری کی گئی سام سنگ کی سب سےپرانی ایپلی کیشن ہے۔ اسے سام سنگ گلیکسی ایس 3 پر لانچ کیا گیا تھا۔4 سال کے بعد سام سنگ بالاآخر اسے الوداع کہہ دیاہے۔

تاریخ اشاعت: 2016-11-04

More Technology Articles