Samsung Lost the Patent War

Samsung Lost The Patent War

ٹیکنالوجی چرانے کا الزام، سامسنگ جنگ ہا ر گیا۔۔۔ ایپل کو 930ملین ڈالر جرمانہ دے گا

حال ہی میں امریکہ میں ہونے والا ایپل اور سامسنگ کے درمیان قانونی جنگ اپنے اختتام کو جا پہنچی ہے۔اور عدالت نے سامسنگ کو حکم دیا ہے کہ وہ ایپل کو 930ملین ڈالر کی فوری ادائیگی کرے۔ ایپل کی یہ درخواست کہ سامسنگ کی پراڈکٹس پر امریکہ اور یورپ میں پابندی لگائی جائے کی درخواست عدالت نے مسترد کر دی ہے۔
ایپل اور سامسنگ کے درمیان پہلی پیٹنٹ لڑائی (ٹیکنالوجی کو چرانے کی لڑائی)2012 میں شروع ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

اورایپل نے یہ الزام لگایا تھا کہ سامسنگ نے اسکے موبائل فونز اور ٹیبلیٹ کی ٹیکنالوجی کو چوری کیا ہے۔ اور ایپل کو سامسنگ کو ہرجانے کے طور پر 1ارب سے زائد کی ادائیگی کرنی ہوگی۔ لیکن سامسنگ نے اپنا مکمل دفاع کیا ، اور ہرجانے کی رقم کم کروانے کی کوشش کی۔ بالآخر یہ رقم 930ملین ڈالر ادا کرنے کا حکم عدالت کی طرف سے جاری ہو چکا ہے ۔
اس مقدمے کے علاوہ ایپل کی طرف سے سامسنگ گلیکسی ایس3میں بھی ٹیکنالوجی چرانے کا دعویٰ کیا گیا ہے، اور اس بارے مقدمہ جلد ہی عدالت میں پیش کر دیا جائے گا۔ سامسنگ نے اس مقدمے سے بچنے کیلئے ایپل کے ساتھ عدالت کے باہر معاملات طے کرنے کی کوشش کی، لیکن معاملات طے نہ ہو سکے۔

تاریخ اشاعت: 2014-03-07

More Technology Articles