Samsung Might cut the price of Galaxy S5

Samsung Might Cut The Price Of Galaxy S5

گلیکسی ایس 5کو کم قیمت پر لانچ کرنے کا امکان!

بلومبرگ کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق سامسنگ ایس 5 کو باقی ایس موبائلز کے نسبت کم قیمت پر مارکیٹ میں لائے گا۔ ایس 5 کو کم قیمت پر متعارف کروانے کا مقصد نا صرف ایپل اور ایچ ٹی سی سے مقابلہ ہے بلکہ مارکیٹ میں موجود کم قیمت موبائلوں کو ٹکر دینا بھی ہے۔
بلومبرگ کے ذرائع سے ابھی تک کوئی خاص قمت سامنے نہیں آئی ہے۔
بلومبرگ کے ذرائع کے مطابق ایس 5 ، 5.2انچ سکرین اور پہلے سے زیادہ بہتر پیش رو کے ساتھ سامنے آئے گا۔

(جاری ہے)

اس نئی ڈؤائس میں سمارٹ فون کو ان لاک( کھولنے) کے لیے فنگر پرنٹ سینسر ہوگا۔سامسنگ 24 فروری کو بارسلونا میں اس فون متعارف کروانے کا ارادہ رکھتا ہے۔
16 جی بی گلیکسی ایس 4 کی حالیہ قیمت تقریباََ 61ہزار روپے ہے،ذرائع کے مطابق گلیکسی ایس 5کی قیمت ایس4کے مقابلے میں کم رکھے جانے کا امکان ہے۔یاد رہے کہ ایس 4کے لانچ کے وقت اسکی قیمت 70ہزار روپے تھی۔ اب دیکھنا یہ سامسنگ کونسی ایسی چال کھیلتا ہے جس سے اسکے فون دوسری بڑی کمپنیوں سے بازی لے جائیں!۔

تاریخ اشاعت: 2014-02-19

More Technology Articles