Samsung ordered to pay 11M to Huawei over patent infringement

Samsung Ordered To Pay 11M To Huawei Over Patent Infringement

عدالتی حکم پر سام سنگ ہواوے کو 11 ملین ڈالر ادا کرے گا

چین کی ایک عدالت نے سام سنگ کو ہواوے کو 80 ملین چینی یوان یا 11.6 ملین ڈالر ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔ یہ رقم 4 جی لائسنس کو گلیکسی ایس 7 سمیت 20 ڈیوائسز میں استعمال کرنے پر دی جائے گی۔
مئی میں ہواوے نے چینی اور امریکی عدالتوں میں سام سنگ کے خلاف مقدمات قائم کیے تھے۔سام سنگ نے ان مقدمات کا جواب ہواوے پر آئی پی سرٹیفیکیشن کی خلاف ورزی کےمقدمات کی صورت میں دیا تھا۔

(جاری ہے)


عدالت کے فیصلے کے بعد سام سنگ کے تین یونٹ ہواوے کو ہرجانہ ادا کریں گے جبکہ پانچ دوسری کمپنیاں ہواوے کی کاپی رائٹڈ مصنوعات کا استعمال بند کردیں گی۔
2016 کا سال سام سنگ کے آئی ٹی اور موبائل کمیونی کیشن ڈویژن کے لیے کافی اچھا رہا تھا۔ سام سنگ کےاس ڈویژن نے 2 ارب ڈالر منافع کمایا تھا۔ اس لیے 11 ملین ڈالر ہواوےکو ہرجانہ دے کر بھی سام سنگ کو کچھ خاص فرق نہیں پڑےگا۔

تاریخ اشاعت: 2017-04-09

More Technology Articles