Samsung patents foldable dual screen phone with focus on gaming

Samsung Patents Foldable Dual Screen Phone With Focus On Gaming

سام سنگ نے گیمنگ کے لیے ڈوئل سکرین فولڈ ایبل فون کے حقوق ملکیت حاصل کر لیے

ایک ہی سکرین پر گیم کھیلتے ہوئے کنٹرول کرنا کافی مشکل کام ہے۔ اس مشکل کے لیے سام سنگ ایک بہتر حل متعارف کرا سکتا ہے۔ سام سنگ کا خیال ہے کہ ڈوئل سکرین فون ہی اس مشکل کا آسان حل ہیں۔
سام سنگ نے ایک ایسے فون کے حقوق ملکیت کے درخواست دی ہے، جس میں صارفین ایک سکرین سے گیم کو کنٹرول کریں گے، جبکہ دوسری سکرین پر گیم کو دیکھ سکیں گے۔

(جاری ہے)


حقوق ملکیت کی اس درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس فون کے ساتھ ایک سٹائلس یا ایس فون بھی ہوگا۔

گرافک ڈیزائنر سٹائلس سے سکرین پر ڈرائنگ کرتے ہوئے کافی آسانی محسوس کرتے ہیں۔ ڈوئل سکرین فون میں ایک سکرین پر ڈرائنگ کرتے ہوئے ساری ڈڑائنگ ہاتھوں یا سٹائلس کے نیچے نہیں چھپے گی۔
حقوق ملکیت کی درخواست کے مطابق فون کی دونوں سکرینوں پر اپنا الگ الگ کیمرہ اور سپیکر ہونگے ، جنہیں دوسرے استعمالات میں لایا جا سکے گا۔

Samsung patents foldable dual screen phone with focus on gaming
تاریخ اشاعت: 2017-12-16

More Technology Articles