Samsung patents phone with interchangeable camera module

Samsung Patents Phone With Interchangeable Camera Module

سام سنگ کے نئے فون کا کیمرہ تبدیل ہوسکے گا

سام سنگ کئی طرح کی ٹیکنالوجیز کے حامل فونز کے حقوق ملکیت حاصل کر رہا ہے۔ سام سنگ نے فولڈ ہو جانے والے موبائل فون کے حقوق ملکیت تو حاصل کیے ہی تھے، اب وہ ایسے فون کے حقوق ملکیت حاصل کر رہا ہے جس کا کیمرہ تبدیل ہو سکے گا۔
ماڈیولر کیمرہ فون کے ڈیزائن سے اس کے بہت سے آپشنز کا پتہ چلتا ہے۔اس فون میں ایک ریگولر کیمرہ ہوگا۔

(جاری ہے)

آپٹیکل زوم اور تبدیل ہونے جانے والا لینز بھی اسی فون کے فیچرز ہیں۔


یہ فون موبائلز کی طرح ہی پتلا ہوگا جبکہ کیمرہ ماڈیول ذرا موٹا ہوگا،ایک طرف سے آخر میں کیمرہ پکڑنے کی طرح کی گرپ ہوگی۔ہارڈ وئیر میں ایک شٹر key اور دوسرا بٹن بھی دکھایا گیا ہے۔
اپنے قارئین کو ایک بار پھر یاد دلادیں کہ حقوق ملکیت حاصل کرنے کا مطلب اس فون کےبنانے کی 100فیصد گارنٹی نہیں۔تاہم اس سے یہ پتہ چلتا ہے کہ سام سنگ کس کس طرح کے آئیڈیاز پر کام کر رہا ہے۔

Samsung patents phone with interchangeable camera module
تاریخ اشاعت: 2015-12-12

More Technology Articles