Samsung posts record profits in Q3

Samsung Posts Record Profits In Q3

تیسری سہ ماہی میں سام سنگ نے ریکارڈ منافع کمایا

سام سنگ نے تیسری سہ ماہی کے حوالے سے اپنے معاشی اعداد شمار کا اعلان کیا ہے۔ اس سہ ماہی میں سام سنگ آپریٹنگ پرافٹ 14.53 ٹریلین وون یا 13 ارب ڈالر رہا۔ یہ پچھلے سال کے اسی عرصےکے مقابلے میں 179 فیصد زیادہ ہے۔ اتنا زبردست منافع فلیگ شپ ڈیوائس اور سرورز کے لیے میموری چپس کی فروخت کے باعث ممکن ہوا ہے۔
اس سہ ماہی میں سام سنگ کی آمدن 62.05 ٹریلن وون یا 55.48 ارب ڈالر رہی۔

پہلے یہ 47.82 ٹریلن وون یا 42.75 ارب ڈالر تھی۔ کمپنی کا خالص منافع بھی کافی بڑھا ہے۔

(جاری ہے)

2016 کی تیسری سہ ماہی میں کمپنی کا خالص منافع 4.54 ٹریلین وون یا 4.05 ارب ڈالر تھا جو اب 2017 کی تیسری سہ ماہی میں 11.19 ٹریلن وون یا 10 ارب ڈالر ہوگیا ہے۔
سام سنگ کے موبائل کمیونی کیشن اینڈ نیٹ ورک بزنس ڈویژن کی آمدن پچھلے سال کی تیسری سہ ماہی کےمقابلے میں 18.9 فیصد کم ہوئی ہے۔ اس کی وجہ درمیانے اور نچلے درجے کے ماڈلز کی زیادہ فروخت ہے۔ سام سنگ کا کہنا ہے کہ گلیکسی نوٹ 8 اور گلیکسی جے 2017 کی لانچ کی بدولت سمارٹ فون کی مجموعی فروخت میں بہتری آئی ہے۔ کمپنی کا خیال ہے کہ اس سال کے آخر میں ہونے والی چھٹیوں کی بدولت کمپنی کے سمارٹ فونز کی فروخت میں اضافہ ہوگا۔

تاریخ اشاعت: 2017-10-31

More Technology Articles