Samsung reportedly working on two foldable smartphones

Samsung Reportedly Working On Two Foldable Smartphones

سام سنگ دو فولڈ ایبل سمارٹ فونز پر کام کر رہا ہے

یہ تو ہم جانتے ہیں کہ سام سنگ پراجیکٹ ویلی کے نام سے فولڈ ایبل ڈسپلے کے حامل ایک سمارٹ فون پر کام کر رہا ہے جسے اگلے سال لانچ کیا جائے گا تاہم بلوم برگ کی ایک رپورٹ کے مطابق سام سنگ ایک کی بجائے ایسے دو سمارٹ فونز پر کام کر رہا ہے۔

(جاری ہے)


رپورٹ کے مطابق ان میں سے ایک ڈیوائس تو کاسمیٹکس کامپکٹ یا پاؤڈر باکس کی طرح درمیان سے فولڈ ہو کر آدھی ہو جاتی ہے جبکہ دوسری ڈیوائس کا ڈسپلے فولڈ ہونے کے بعد بھی 5 انچ کا ہوگا جبکہ فولڈ کیے بغیر اس کا سائز 8 انچ ہوگا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک یا دونوں ڈیوائسز اگلے سال بارسلونا میں ہونے والی موبائل ورلڈ کانگرس میں متعارف کرائیں جا سکتی ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2016-06-07

More Technology Articles