Samsung Set To Unveil Three New Exynos Chipsets

Samsung Set To Unveil Three New Exynos Chipsets

سام سنگ تین ایگزینوس چپ سیٹ متعارف کرائے گا

ایک رپورٹ کے مطابق سام سنگ ایگزینوس کے 3 چپ سیٹ متعارف کرائے گا۔ان میں سے ایک چپ سیٹ Exynos 8890 بھی ہے، جو ممکنہ طور پر، کچھ مارکیٹ کے لیے پیش کیے جانے والے ، سام سنگ گلیکسی ایس 7 میں نصب ہوگا۔ایک افواہ یہ بھی ہے کہ امریکا اور چین کی مارکیٹ میں متعارف کرائے جانے والے ایس 7 میں کوالکوم سنیپ ڈریگن 820 چپ سیٹ ہوگا۔ Exynos 8890کی زیادہ سے زیادہ کلاک سپیڈ 2.3گیگا ہرٹز ہوگی اور اسے 14 این ایم ٹیکنالوجی پربنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس چپ کو 2016 کی دوسری سہ میں گلیکسی ایس 7 کے ساتھ متعارف کرایا جائے گا۔
Exynos 7422کی بنیاد کورٹیکس اے 72 آرکیٹیکچر پر ہے۔پہلے افواہ تھی کہ یہ سام سنگ گلیکسی نوٹ میں استعمال کیا جائے گا۔
تیسرا چپ سیٹ بھی Exynos 7880ہے ، جس کی بنیاد کورٹیکس اے 53 آرکیٹکچر پر ہے۔کہا جا رہا ہے کہ اسے مڈ رینج گلیکسی اے سیریز کے دو کواڈ کور سمارٹ فونز میں استعمال کیا جائے گا۔
ایگزینوس 7422اور7880کو 2016 کی دوسری سہ ماہی میں متعارف کرایا جائے گا۔

تاریخ اشاعت: 2015-10-18

More Technology Articles