Samsung showcases the Smart Bike concept

Samsung Showcases The Smart Bike Concept

موبائل فونز کے بعد پیش ہے، وائی فائی اور بلیوٹوتھ والی جدیدسامسنگ سمارٹ سائیکل!

سامسنگ کی میسٹرو اکیڈمی نے سمارٹ موٹر کا تصور پیش کیا ہے۔یہ سائیکل آپ کے فون کے ساتھ کنیکٹ ہوگی اور اس کے ذریعہ بائیکرز کے لیے ایک محفوظ سواری کے تجربے کی کوشش کی ہے۔
اس میں شامل فیچرز میں کیمرے کی شمولیت، وائی فائی اور بلیو ٹوتھ شامل ہیں۔آپ وائرلیس کی مدد سے اپنے سمارٹ فون کو اس سے جوڑ سکتے ہیں۔اسکے علاوہ اس میں پیچھے کی جانب ایک کیمرہ نصب کیا گیا ہے ، جسکی بدولت پیچھے کے حالات کا جائزہ بھی لیا جا سکتا ہے۔


موٹر سائیکل میں 4 Arduino لیزر پروجیکٹڑ نصب ہوگا۔جو کہ دوسری ٹریفک کو آپ کی موجودگی کی بارے میں بتائے گا۔یہ ambient لائٹ سینسر کی مدد سے اندھیرا ہونے کی صورت میں خود بخود لائٹ کو آن کر دے گی۔اس میں ایلمونیم کا استعمال کیا گیا تا کہ جھٹکے کم سے کم محسوس ہوں۔

(جاری ہے)

سامسنگ سمارٹ‌ سائیکل

یہ ابھی تک ایک تصور ہے اور ابھی تک پروڈکشن کے لیے پیش نہیں کیا گیا ہے۔لیکن سامسنگ اس پر بہت جلد کام شروع کرنے والا ہے، اور اُمید ہے اس سال کے آخر تک اسے فروخت کیلئے پیش کر دیا جائے گا۔ مزید تفصیلات کیلئے نیچے دی گئی ویڈیو دیکھئے۔

تاریخ اشاعت: 2014-06-16

More Technology Articles