Samsung smart flip phone W2018 leaks in pictures and video

Samsung Smart Flip Phone W2018 Leaks In Pictures And Video

سام سنگ سمارٹ فلپ فون ڈبلیو 2018 کی لیک تصاویر اور ویڈیو سامنے آ گئیں

سام سنگ کے اگلے اینڈروئیڈ فلپ فون  ڈبلیو 2018 کی تصاویرایک بار پھر  سامنے آ گئیں ہیں۔ اس بار تو اس فون کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے۔ اس فلپ فون میں 4.2 انچ 1080p سپر ایمولیڈ کی حامل دو سکرین ہونگی۔اس فون میں 4 جی بی یا 6 جی بی ریم ہوگی۔

(جاری ہے)

پرانی افواہوں کے مطابق فون میں سنیپ ڈریگن 821AB  اور نئی رپورٹ کے مطابق  فون میں  سنیپ ڈریگن 835 چپ سیٹ ہوگا۔
اپنے پیش رو ڈبلیو 2017 کی طرح ڈبلیو 2018 کو بھی خصوصی طور پر چینی مارکیٹ کے لیےجاری کیا جائے گا۔اس فون کو 1 دسمبر کو متعارف کرایا جائےگا، جس کے بعد اس کی قیمت اور دیگر تفصیلات سامنے آجائیں گی۔

تاریخ اشاعت: 2017-11-28

More Technology Articles