Samsung Starts Galaxy S8 S8plus Pre Orders in Pakistan

Samsung Starts Galaxy S8 S8plus Pre Orders In Pakistan

پاکستان میں سام سنگ گلیکسی ایس 8 اور ایس 8 پلس کی پری بکنگ شروع ہوگی

سام سنگ پاکستان نے اپنے تازہ ترین ٹوئٹ میں سام سنگ گلیکسی ایس 8 اور ایس 8 پلس کی پری بکنگ کا اعلان کیا ہے۔سام سنگ پاکستان فون کے ہر آرڈر کے ساتھ 6000 روپے کے کیش ووچر بھی دے گا۔ ان کیش ووچر سے منتخب ریٹیل آؤٹ لٹس سے خریداری کی جا سکتی ہے۔پاکستان میں سام سنگ کے تازہ ترین فلیگ شپ کو آن لائن کی بجائے صرف ریٹیل آؤٹ لٹ وزٹ کر کے ہی بک کیا جا سکتا ہے۔


سام سنگ گلیکسی ایس 8 اور ایس 8 پلس کو سام سنگ کے آؤٹ لٹ پر ایک فارم ، شناختی کارڈ کی کاپی اور 10 ہزار روپے جمع کرا کر بک کرایا جا سکتا ہے۔ پاکستان میں سام سنگ گلیکسی ایس 8 کی قیمت تقریباً 86 ہزار روپے ہے۔
فون کی پری بکنگ 27 اپریل تک کرائی جا سکتی ہے جبکہ فون کی فراہمی کاآغاز 28 اپریل سے شروع ہو جائے گا۔
پری بکنگ کے اعداد و شمار کو دیکھا جائے تو تازہ ترین فلیگ شپ گلیکسی ایس 7 سے کہیں زیادہ مقبول ہے۔

(جاری ہے)

گلیکسی ایس 8 کی پری بکنگ ایس 7 کےمقابلے میں 5 گنا زیادہ ہے۔ کمپنی کے اپنے ملک یعنی جنوبی کوریا میں صرف 2 دن میں ساڑھے 5 لاکھ فونز کی بکنگ ہو چکی ہے۔

Samsung Starts Galaxy S8 S8plus Pre Orders in Pakistan
تاریخ اشاعت: 2017-04-11

More Technology Articles