Samsung to release Gear S2 classic 3G with GSMA Compliant eSIM

Samsung To Release Gear S2 Classic 3G With GSMA Compliant ESIM

سام سنگ GSMA Compliant eSIM کے ساتھ Gear S2 classic 3Gجاری کرے گا

سام سنگ الیکٹرانکس کمپنی لمیٹڈ نے مارکیٹ میں پہلی بار GSMA کنزیومر Remote SIM Provisioning (RSP)آر کیٹیکچر کیلئے eSIM کمپلائنٹ سے لیس Gear S2 classic 3G لانے کا اعلان کیا ہے۔سام سنگ الیکٹرانکس کے موبائل کمیونیکشنز بزنس کے سینئر وائس پریذیڈنٹ برائے آر اینڈ ڈی Yunsang Park کا کہنا ہے کہ سام سنگ میں ہوتے ہوئے ہمارا عزم صارفین کی ضروریات کو مد نظر رکھنا ہے اور یہ پہلی GSMA-compliant eSIM ہمارے تخلیقی اقدامات کی ایک اور جیتی جاگتی مثال ہے۔

ہم سام سنگ Gear S2 3G classic متعارف کراتے ہوئے انتہائی پرجوش ہیں کیونکہ یہ ڈیوائس IoT market کی ڈیولپمنٹ میں تعاون کیلئے ہمارے عزم کو مزید آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔سام سنگ نے کنزیومر ڈیوائس میں GSMA Compliant eSIM کے نفاذ کیلئے گلوبل آپریٹرز اور سم وینڈرز کے درمیان تعاون کیلئے نہایت ہی کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں کمپنی نے متعدد انڈسٹری پارٹنرز کے ساتھ کام کیا جس میں M1 Limited, Orange, Singtel, StarHub Ltd., Telefَnica, TeliaSonera, Vodafone Group and SIM Vendors – Gemalto, Giesecke & Devrient (G&D) اور Oberthur Technologies شامل ہیں۔

اس گروپ نے استعمال کنندگان کو eSIM-powered companion devices پر موبائل نیٹ ورک آپریٹرز پروفائل ڈاؤن لوڈ کرنے کی اجازت کے حوالے سے ٹیکنیکل اسپیسیفکیشن کی تیاری کیلئے بھی مل کر کام کیا ہے ۔اس eSIM solution سے صارف کو حاصل ہونے والے تجربات IoT marketکی ترقی میں معاون ثابت ہونگے جو کہ مینو فیکچرر کو global deploymentکی سپورٹ کیلئے مصنوعات تیار کرنے کی جانب راغب کرینگے جبکہ اس کے نتیجے میں صارفین کو سیکورٹی برقرار رکھنے اور ڈیوائس و آپریٹرز کے حوالے سے مزید چوائسز کی فراہمی کے حوالے سے بھی فائدہ ہوگا۔
سام سنگ اور اس کے پارٹنرز اس تجویز کردہ eSIM solution کی ہر خطے میں مکمل کوریج اور صارفین تک دستیابی کو ہر ممکن یقینی بنانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔
SIM, GSMA کے سربراہ Jean-Christophe Tisseuil کا کہنا ہے کہ ہم نے اس کی تیاری کیلئے موبائل انڈسٹری کے ساتھ بہت قریب رہ کر کام کیا ہے اور یہ تو ابھی محض شروعات ہے اور ہم مارکیٹ کو ایک نئی اور دلچسپ ڈیوائس کیلئے کھولیں گے۔
اورنج کے Connected Objects and Partnershipsکے ایگزیکٹیو وائس پریذیڈنٹ Yves Maitre کا کہنا ہے کہ اورنج سیکنڈری ڈیوائس کسٹمر سفر کو مزید بہتر بنا رہا ہے اور ہم نہایت پرجوش ہیں کہGear S2 استعمال کرنے والے ہمارے صارفین اپنے موبائل گھروں پر چھوڑ کر بھی اسے استعمال کرسکیں گے۔Telefَnica کے گروپ ڈیوائس ڈائریکٹر Francisco Montalvo کا کہنا ہے کہ Telefَnica جی ایس ایم اے eSIMٹیکنیکل اسپیسیفکیشن کے پہلے فیز کیلئے سام سنگ کی حصہ داری کو خوش آمدید کہتا ہے ۔
ہم جی ایس ایم اے سرگرمیوں کو سپورٹ کرنے کے حوالے سے مکمل طور پر پر عزم ہیں ۔TeliaSonera کے ہیڈ آف کمرشل Jesper Hedblom کا کہنا ہے کہ ہم اس اقدام کا حصہ بننے پر نہایت خوشی محسوس کررہے ہیں اور اپنے صارفین کیلئے مزید بہتر ڈیوائس اور خدمات لے کر آئینگے۔کنیکٹڈ دنیا روز بہ روز ترقی کررہی ہے اور ہم اپنے صارفین کو اس کے ہر اک پل سے لطف اندوز ہونے کاموقع فراہم کرنا چاہتے ہیں۔
Vodafone Groupکے گروپ ٹرمینلز ڈائریکٹر Patrick Chomet کا کہنا ہے کہ GSMA کی نئی e-SIM سام سنگ Gear S2 classic 3G استعمال کرنے والوں کو Vodafone کے تیز اور قابل اعتبار نیٹ ورک سے براہ راست کنیکٹ ہونے کی آزادی فراہم کرتی ہے۔ہم اس تخلیقی ڈیوائس کو جرمنی میں متعارف کرائینگے۔Gemalto کے سینئر وائس پریذیڈنٹ موبائل سبسکرائبر سروسز David Buhan کا کہنا ہے کہ سام سنگ Gear S2 کی لانچنگ کنیکٹیویٹی صلاحیت اور صارف تجربات کے حوالے سے اسمارٹ واچ مارکیٹ میں بینچ مارک کا تعین کرے گی۔
Giesecke & Devrient (G&D) کے ہیڈ آف دی ٹیلی کمیو نیکیشنز ڈویژن Carsten Ahrens کا کہنا ہے کہ ہم سام سنگGear S2 کی لانچنگ کا حصہ بننے پر نہایت ہی فخر محسوس کرتے ہیں اور خاص کر اس وقت جب کہ یہ ہمارے eSIM مینجمنٹ ٹیکنالوجی سے لیس ہے ۔اس جدید GSMA eSIM اسپیسیفکیشن کے پیچھے موبائل نیٹ ورک آپریٹرز ،سام سنگ اور G&D کا تعاون کارفرما ہے اور یہ ایک کامیاب ٹیم ورک کا نتیجہ ہے ۔GSMA Compliant eSIM سے لیس سام سنگ Gear S2 classic 3Gآئندہ ماہ مارچ کے آغاز سے دستیاب ہوگا۔

تاریخ اشاعت: 2016-02-20

More Technology Articles