Samsung tried to crash Apple's iPhone 6s launch in London

Samsung Tried To Crash Apple's IPhone 6s Launch In London

لندن میں سام سنگ براہ راست ایپل کے مقابلے پر

ایپل نے لندن میں آئی فون 6 ایس(تفصیلات اس صفحے پر) اور آئی فون 6 ایس پلس (تفصیلات اس صفحے پر) کی فروخت کا آغاز کر دیا ہے۔ فروخت شروع ہونے سےپہلے آئی فون کے دلدادہ ایپل سٹور کھلنے سے پہلے سٹور کے سامنے لمبی لائنیں لگا کر کھڑے ہوگئے۔
ایسے میں سام سنگ نے ایپل کے صارفین کو توڑنے کی کوششیں بھی شروع کر دیں۔

سام سنگ نے اپنے کئی ملازمین کو لندن کی ریجنٹ سٹریٹ پر واقع ایپل سٹور کے سامنے بھیج دیا۔ ان ملازمین کے پاس بینر اور پمفلٹ تھے، جن پر لکھا تھا The iTch To Switch Got Bigger ۔سام سنگ چاہتا ہے کہ جو صارفین اپنا فون تبدیل کر رہے ہیں وہ ایپل کے آئی فون 6 ایس یا 6 ایس پلس کی بجائے سام سنگ کا بڑی سکرین والا گلیکسی ایس 6ایج پلس (تفصیلات اس صفحے پر) لیں۔

(جاری ہے)

سام سنگ کے اس ہائی اینڈ اینڈریوڈ سمارٹ فون کی سکرین 5.7انچ اور ڈسپلے ڈوئل ایج ہے۔ سام سنگ سے اسے گلیکسی نوٹ 5 (تفصیلات اس صفحے پر) کے ساتھ لانچ کیا تھا۔
ابھی تک یہ اندازہ نہیں لگایا جا سکا کہ لندن میں سام سنگ ، ایپل کے کتنے صارفین کو اپنا بنانے میں کامیاب ہوا تاہم اس سے یہ اندازہ ہوجاتا ہے کہ سام سنگ ہر محاذ پر ایپل سے براہ راست ٹکر لینے کو بےقرار ہے۔

Samsung tried to crash Apple's iPhone 6s launch in London
تاریخ اشاعت: 2015-09-27

More Technology Articles