Samsung TVs Will Support ITunes And AirPlay 2

Samsung TVs Will Support ITunes And AirPlay 2

سام سنگ کے ٹی وی اب آئی ٹیون اور ائیر پلے 2 کو سپورٹ کریں گے

کچھ سال پہلے آپ کویقین نہ آتا کہ سام سنگ کے ٹی وی میں آئی ٹیون ایپ اور ائیر پلے 2 کی سپورٹ شامل ہو سکتی ہے۔ سام سنگ نے سی ای ایس 2019 میں اس کا اعلان کیاہے۔
سام سنگ کے نئے سمارٹ ٹی وی میں نئے فیچر متعارف کرائے جائیں گے۔ 2018 کے سمارٹ ٹی وی میں انہیں فرم وئیر اپ ڈیٹ سے شامل کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

آئی ٹیون کے ساتھ آپ موجودہ آئی ٹیون لائبریری کو سام سنگ سمارٹ ٹی وی میں استعمال کر سکیں گے۔آپ فلمیں اور سیریز  کرائے پر لینے کے ساتھ خرید بھی سکیں گے۔ ائیر پلے 2 کی سپورٹ کے ساتھ آپ اپنی ایپل ڈیوائس سے براہ راست ٹی وی پر ویڈیو پلے کر سکیں گے یا تصویر دیکھ اور میوزک سن سکٰیں گے۔

تاریخ اشاعت: 2019-01-15

More Technology Articles