Samsung unveils 8 gigabit LPDDR5 RAM chips

Samsung Unveils 8 Gigabit LPDDR5 RAM Chips

سام سنگ نے اگلی نسل کے موبائلز کے لی 8 جی بی LPDDR5 ریم متعارف کرا دی

اس سال کے شروع میں سام سنگ نے گرافکس کارڈز کے لیے 10 این ایم کلاس پراسس پر GDDR6 میموری چپ بنانی شروع کیں تھی۔اب سام سنگ نے اگلی نسل کے فونز کے لیے 8 گیگا بٹ LPDDR5 چپ بنا لی ہیں۔ یاد رہے کہ 10 این ایم کلاس پراسس کا مطلب” 10 این ایم اور 20 این ایم کے درمیان“ ہوتا ہے۔ یہ 10 این ایم نوڈ نہیں ہوتا۔
ان نئی چپس میں ٹرانسفر ریٹ 6400 میگا بٹ فی سیکنڈ ہوگا جو موجودہ بہترین چپسLPDDR4X کے ٹرانسفر ریٹ 4266 ایم بی فی سیکنڈ سے 50 فیصد بہتر ہے۔

(جاری ہے)

یہ زبردست سپیڈ تب حاصل ہوگی جب چپ کو 1.1V پاور ملے۔ کم پاور آپریشن کے لیے 1.05V موڈ بھی دستیاب ہے، جس کی رفتار 5500 ایم بی پی ایس ہے۔اس کی وولٹیج فکسڈ نہیں ہے تاہم ہی آپریٹنگ سپیڈ کی بنیاد پر تبدیل ہوتی رہتی ہے۔ اس کے ڈیپ سلیپ موڈ کو LPDDR4X سے آدھی پاور درکار ہوتی ہے۔ توقع ہے کہ اس کے عام استعمال سے پاور کی 30 فیصد بچت ہوگی۔
ام سنگ کو امید ہے کہ یہ چپس 5G کی صلاحیت رکھنے والے فونز ہائی بینڈ ودتھ پر مصنوعی ذہانت کی ایپلی کیشن کو کنٹرول کر سکیں گی۔
سام سنگ اس چپ کو اپنی پیونگتائیک، کوریا کی فیکٹری میں بنائے گا۔

تاریخ اشاعت: 2018-07-18

More Technology Articles