Samsung will exchange US Galaxy Note 7 devices

Samsung Will Exchange US Galaxy Note 7 Devices

سام سنگ امریکا میں گلیکسی نوٹ 7 کی تبدیلی کے لیے ایکسچینج پروگرام شروع ہونے والا ہے

سام سنگ کی طرف سے گلیکسی نوٹ 7 کو واپس منگوانے کے اعلان کے بعد سام سنگ نے باضابطہ طور پربیان جاری کیا ہے کہ وہ جلد ہی امریکی صارفین کے گلیکسی نوٹ 7 کو تبدیل کر دے گا۔ سام سنگ اس سے پہلے امریکا میں نوٹ 7 کی فروخت بند کر چکا ہے۔امریکی فون کیرئیرز نے بھی نوٹ 7 کی فروخت بند کر کے صارفین کے پیسے واپس کرنے کا اعلان کی بھی کیا۔

سام سنگ نے اپنے ایکسچینج پروگرام کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ صارفین کو اگلے ہفتے سے نئی ڈیوائس فراہم کرنا شروع کر دے گا۔
سام سنگ کے ایکسچینج پروگرام سے صارفین دو طریقوں سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
1. صارفین اگلے ہفتے سے اپنا گلیکسی نوٹ 7 واپس کر کے نیا نوٹ 7 حاصل کر سکتےہیں۔
2. صارفین اپنا گلیکسی نوٹ 7 واپس کر کے گلیکسی ایس 7 یا ایس 7 ایج حاصل کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

سام سنگ نوٹ 7 کی مخصوص اسسریز کے بدلے صارفین کو نقد رقم دے گا۔
سام سنگ نے نوٹ 7 رکھنے والے صارفین کو کہا ہے کہ اُن سٹورز سے رابطہ کریں جہاں سے انہوں نے ڈیوائس خریدی تھی۔ اس کے علاوہ صارفین ہیلپ لائن 1-800-SAMSUNG پر بھی رابطہ کر سکتےہیں۔ سام سنگ گلیکسی نوٹ تبدیل کرانے والے تمام صارفین کی مشکلات کو مدنظر رکھ کر انہیں بذریعہ فون بل یا گفٹ کارڈز کے 25 ڈالر بھی دے گا۔
سام سنگ نے یہ نہیں بتایا کہ نوٹ 7 کی فروخت اب دوبارہ سے کب شروع کی جائے گی۔

تاریخ اشاعت: 2016-09-02

More Technology Articles