Samsung will sanitize your phone with UV-C light for free, crafts special cases with recycled materials

Samsung Will Sanitize Your Phone With UV-C Light For Free, Crafts Special Cases With Recycled Materials

سام سنگ نے پاکستان سمیت 19 ممالک میں صارفین کے سمارٹ فونز مفت میں سینیٹائز کرنا شروع کر دئیے

سام سنگ نے 19 ممالک میں گلیکسی سینیٹائنگ سروسز(Galaxy Sanitizing Services) کا آغاز کیا ہے۔ایسے  صارفین  جو سام سنگ کے  سروس سنٹر پر اپنے سمارٹ فون مرمت کرانے لائیں گے، سام سنگ اُن کے فون الٹراوائلٹ لائٹ سے سینیٹائز بھی کرے گا۔ یہ سروس بالکل مفت ہے اور سام سنگ اس میں الٹرا وائلٹ سی ٹائپ کی لائٹ سے آپ کی ڈیوائس کو صاف کرے گا۔ اس طریقے میں کسی  قسم کا نقصان دہ کیمیکل استعمال نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی اس سے ڈیوائس کو نقصان پہنچے گا۔
سام سنگ نے اس حوالے سے پہلے کافی  تجربات کیے ہیں۔ سام سنگ سروس سنٹر سے  صارفین دوسری کمپنیوں کے سمارٹ فون بھی مفت  صاف کرا سکیں گے۔فون صاف کرنے کے اس عمل میں صرف 30 سیکنڈ لگیں گے، جس سے ڈیوائس پر موجود 99.9 فیصد جراثیموں کا خاتمہ ہوجائے گا۔

(جاری ہے)

 

سمارٹ فون کی سینیٹائنگ  کی سروس  تو سام سنگ کے تمام سروس سنٹرز پر موجود ہے لیکن ٹیبلٹ اور سمارٹ واچ مخصوص سروس سنٹر سے ہی سینیٹائز کرائے جا سکتے ہیں۔
ٹیبلٹ اور سمارٹ واچ کی صفائی میں تین منٹ لگتے ہیں، جس سے لگتا ہے کہ سام سنگ اس کے لیے کوئی دوسرا طریقہ اپناتا ہے۔
سام سنگ ارجنٹائن، چلی، کروشیا، ڈنمارک، فن لینڈ، جاپان، ری پبلک آف کوریا، ملایشیا، نیوزی لینڈ، ناروے، پاکستان، پیرو، پولینڈ، روس، سپین، سوئیڈن، امریکا، یوکرین اور ویتنام میں فون کی صفائی کی سروس فراہم کر رہا ہے۔
 
یہ سروس جلد ہی آسٹریلیا، آسٹریا، کینیڈا، چیکیا، فرانس، یونان، ہانگ کانگ، ہنگری، بھارت، انڈونیشیا، اسرائیل، اٹلی، اردن، قازقستان، لیٹویا، میکسیکو، نیدرلینڈ، پاناما، فلپائن، رومانیا، سنگاپور، تائیوان، تھائی لینڈ، متحدہ عرب امارات اور برطانیہ میں جلد ہی پیش کی جائے گی۔ 
سام سنگ ماحول کو تباہ ہونے سے بچانے کے لیے آلودگی کم کرنے کے لیے بھی کام کر رہا ہے۔
سام سنگ نے ایک ڈچ ٹیکسٹائل فرم کوادرات کےساتھ شراکت داری کی ہے۔ یہ کمپنی گلیکسی ایس 20 پلس اور گلیکسی واچ ایکٹیو 2 کے لیے  خصوصی کیسز بنائے گی۔ 
ان کیسز کی تیاری میں کمپنی پلاسٹک کی پیٹ بوتلوں سے دھاکہ تیار کرے گی اور اس دھاگے سے گلیکسی ڈیوائسز کے لیے کیس بنائے جائیں گے۔کمپنی کا کہنا ہے کہ 500 ایم ایل کی ایک پلاسٹک بوتل سے گلیکسی ایس 20 پلس کے 2 کیس تیار ہو سکتے ہیں۔ یہ عمل ماحول دوست ہے۔ اس سے ماحول میں کم کاربن ڈائی آکسائیڈ خارج ہوگی۔ اس طریقے میں توانائی بھی کافی کم استعمال ہوتی ہے۔
تاریخ اشاعت: 2020-03-16

More Technology Articles