Santa Clara bans mass gatherings, fate of WWDC 2020 uncertain

Santa Clara Bans Mass Gatherings, Fate Of WWDC 2020 Uncertain

کورونا وائرس کے باعث اجتماعات پرپابندی کی وجہ سے ایپل کی ڈویلپر کانفرنس کا انعقاد مشکل ہوگیا

ایپل عام طور پر ہر سال جون کے شروع میں اپنی سالانہ ورلڈ وائیڈ ڈویلپرز کانفرنس کا انعقاد کرتا ہے۔ یہ کانفرنس سان ہوزے کنوینشن سنٹر میں ہوتی ہے تاہم اس سال سانتا کلارا کاؤنٹی  نے عوامی اجتماعات پر عارضی پابندی عائد کر دی ہے، جس سےاس کانفرنس کا انعقاد کا مشکل ہوگیا ہے۔سانتا کلارا کاؤنٹی نے  کورونا وائرس کی وبا کی روک تھام کے لیے عوامی اور پرائیویٹ اجتماعات پر پابندی لگا دی ہے۔
اجتماعات پر یہ پابندی ابتدائی طور پر 11 مارچ سے لاگو ہوگی اور 31 مارچ تک جاری رہے گی ۔ ایپل کی ورلڈ وائیڈ ڈویلپرز کانفرنس کے دعوت نامے اپریل کےشروع میں تقسیم ہو جاتے ہیں لیکن اس بار ایسا ہوتا دکھائی نہیں دے رہا۔ اس کانفرنس میں ایپل تازہ ترین سمارٹ فون اور آپریٹننگ سسٹم متعارف کراتا ہے۔

(جاری ہے)

امید تھی کہ اس سال ایپل  آئی او ایس 14 کے ساتھ نیا آئی پیڈ او ایس، واچ او ایس 7 اور میک او ایس 10.16 پیش کرے گا۔

اس کے علاوہ امید تھی  کہ ایپل اس سال آئی فون ایس ای کا جانشین آئی فون ایس ای 2 / آئی فون 9  پیش کرے گا۔ایپل آئی پیڈ پرو کی لائن اپ کو بھی بہتر کر سکتا ہے۔ دوسرے متوقع ہارڈ وئیر میں 14 انچ میک بک پرو، ہوم پوڈ 2  اور ری وائزڈ ایپل ٹی وی سٹریمنگ باکس  شامل ہے۔
حال ہی میں گوگل نے بھی اپنی ڈویلپر کانفرنس کو کورونا وائرس کے خدشات کے باعث ملتوی کر دیا ہے۔ ایسے میں ایپل  بھی  گوگل کے نقش قدم پر چلتےہوئے اپنی ڈویلپر کانفرنس کا انعقاد ختم کر سکتا ہے۔
تاریخ اشاعت: 2020-03-10

More Technology Articles