Schools ban watches from exams to keep cheating off wrists

Schools Ban Watches From Exams To Keep Cheating Off Wrists

امتحانات میں نقل کے خلاف انقلابی اقدامات

جیسے جیسے لوگوں کے پاس نئی نئی سہولیات آتی جا رہی ہے ، ان کے غلط استعمالات بھی سامنے آتے جا رہے ہیں ۔ان غلط مقاصد کے تدارک کے لیے نئے نئے اقدامات بھی سامنے آتے رہتے ہیں۔امتحانات میں نقل کے روایتی ذرائع کے ساتھ ساتھ جدید ذرائع بھی سامنے آ گئے ہیں، جن میں سے ایک سمارٹ واچ ہے۔

(جاری ہے)


انٹر نیٹ پر سمارٹ واچ بیچنے والے ریٹیلر سمارٹ واچ کی مشہوری کرتے ہوئے اس کی جو خصوصیات گنواتے ہیں ان میں بھی کہا جاتا ہے کہ آفس اور پی ڈی ایف ایپلی کیشن کی وجہ سے ہماری گھڑی کو امتحانات میں اعلیٰ نمبروں کے حصول کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔


پہلے امتحانات میں نقل کی روک تھام کے لیے کمرہ امتحان میں موبائل فون لے جانے کی ممانعت ہوتی تھی ، آئندہ اس سے بھی برا ہونے والا ہے۔
دنیا کی بہت سی یونیورسٹیوں نے کمرہ امتحان میں سمارٹ واچ پہن کر بیٹھنے پر پابندی عائد کر دی ہے، کیونکہ اُن کےخیال میں اس سے نقل کی جا سکتی ہے۔ لندن کی سٹی یونیورسٹی نے کہا ہے کہ یہ بہت مشکل ہے کہ سب طلباء کی گھڑیاں چیک کی جائیں کہ آیا یہ ڈیجیٹل ہیں یا اینا لوگ، اس کے برعکس انہوں نے طلباء کے گھڑی پہننے پر ہی پابندی لگا دی۔

تاریخ اشاعت: 2015-02-10

More Technology Articles