Scientists push a record 57Gbps through fiber optic lines

Scientists Push A Record 57Gbps Through Fiber Optic Lines

فائبر آپٹک سے 57جی بی پی ایس کی زبردست رفتار سے ڈیٹا کی کامیاب ترسیل کا تجربہ

یونیورسٹی آف الینوائے کے ماہرین نے فائبر آپٹک کی مدد سے زیادہ سے زیادہ ڈیٹا کی ترسیل کا ایک نیا ریکارڈ بنایا ہے۔ماہرین نے عام فائبر آپٹک کی مدد سے 57 جی بی فی سکینڈ کی زبردست رفتار سے ڈیٹا کی ایرر فری ترسیل کا کامیاب تجربہ کیا۔

(جاری ہے)

اس تجربے کی سب سے اہم بات یہ ہے کہ ماہرین نے یہ ڈیٹا عام کمرے کے درجہ حرارت میں بھیجا، یعنی اسے بھیجنے کے لیےآلات کو ٹھنڈا کرنے کا خصوصی بندوبست نہیں کیا گیا تھا۔


ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ٹیکنالوجی ڈیٹا سنٹرز، ائیرکرافٹس اوربڑی تعداد میں معلومات کی رسائی کے مقامات کے لیے بہت کارآمد ہوگی۔ماہرین اب اس ٹیکنالوجی سے طویل فاصلے تک ڈیٹا کے ترسیل کےلیے کام کر رہے ہیں۔اگر طویل فاصلے کے لیے بھی یہ ٹیکنالوجی کامیاب ہوگئی تو بنا رکاؤٹ کے آن لائن 4Kویڈیو سٹریمنگ کافی آسان ہوجائے گی۔

تاریخ اشاعت: 2016-03-26

More Technology Articles