Second recall for Samsung Galaxy Note7 could happen

Second Recall For Samsung Galaxy Note7 Could Happen

سام سنگ کو دوسری بار گلیکسی نوٹ 7 واپس منگوانا پڑ سکتا ہے

آپ کو معلوم ہی ہوگا کہ سام سنگ کے مبینہ تبدیل شدہ گلیکسی نوٹ 7کو بھی امریکا میں ایک جہاز میں آگ لگ گئی تھی۔ اس واقعے کے بارے میں یو ایس کنزیومر پروڈکٹس سیفٹی کمیشن میں بھی تحقیقات شروع ہو چکی ہیں۔
اگرچہ ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں ہوئی کہ جلنے والا فون تبدیل شدہ گلیکسی نوٹ 7 ہی تھا۔

(جاری ہے)

تاہم اس واقعے کے بعد سام سنگ کو دوسری بار اپنے تبدیل شدہ فون بھی واپس منگوانے پڑ سکتے ہیں۔


سی پی ایس سی کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر پامیلا گلبرٹ کا کہنا ہے کہ اگر جلنے والا فون سام سنگ کا تبدیل شدہ فون ہوا تو سام سنگ کو دوسری بار اپنے فون واپس منگوانے پڑ سکتے ہیں۔پامیلا کا مزید کہنا تھا کہ ایجنسی اس حوالے سے اگلے ہفتے کے شروع میں فیصلہ کر لے گی۔
ایجنسی کی قائم مقام چیئر وومن نینسی نورڈ کا کہناہے کہ دوسری بار فون واپس منگوانا غیر معمولی ہے تاہم ایسا ہونا ممکن ہے۔

تاریخ اشاعت: 2016-10-07

More Technology Articles