Secret conversations and in store purchasing reportedly coming to Facebook Messenger

Secret Conversations And In Store Purchasing Reportedly Coming To Facebook Messenger

فیس بک میسنجر میں خریداری کا نیا فیچر متعارف کرائے گا

فیس بک نئے میسنجر فیچر ز پر کام کر رہا ہے۔ ان فیچرز میں ان سٹور پے منٹ اور نئے چیٹ آپشنز شامل ہیں۔
ایک رپورٹ کےمطابق میسنجر کے آئی او ایس ورژن میں پے منٹ کے نئے فیچر پر کام ہورہا ہے۔ فیس بک اس سے پہلے بھی میسنجر میں پے منٹ آپشن کے تجربات کر رہا ہے۔ فیس بک نے Buyبٹن بھی متعارف کرایا تھا، جس کے بعد اب ان سٹور پے منٹ آپشن کے تجربات بھی شروع ہوجائیں گے۔

(جاری ہے)

تاہم ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوا کہ یہ نیا فیچر کس طرح کام کرے گا۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ فیس بک میسنجر میں سیکرٹ چیٹ کا آپشن بھی شامل کرے گا تاہم یہ بات واضح نہیں ہے کہ سیکرٹ چیٹ سے کیا مراد ہے۔ کیا یہ فیچر انکرپشن کے حوالے سے متعارف کرایا جائے گا یا چیٹ کو میسنجر میں ہی چھپایا جا سکے گا؟۔
فیس بک نے حسب معمول ان رپورٹس پر کسی قسم کا تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2016-03-29

More Technology Articles