- Home
- Technology
- Siri saves man who was paralyzed following Jeep rollover in the freezing cold Nevada desert
Siri saves man who was paralyzed following Jeep rollover in the freezing cold Nevada desert
ایپل کی ورچوئل اسسٹنٹ سری نے جیپ الٹنے پر مفلوج ہوجانے والے شخص کی جان بچا لی
تازہ ترین واقعے میں بھی ایک شخص کی زندگی بچانے میں آئی فون کا بڑا ہاتھ ہے۔ اس بار فون نے کسی بم یا گولی کو نہیں روکا بلکہ ایپل کی پرسنل ورچوئل اسسٹنٹ سری نے نیٹ فیلکس نامی شخص کی جان بچائی ہے۔ نیٹ فیلکس 7 دسمبر کو صحرائے نیواڈا میں جیپ ڈرائیو کر رہے تھے۔ بدقسمتی سے ایک مقام پر ان کی جیپ الٹ گئی۔ انہوں نے جیپ سے باہر نکلنے کی کوشش کی لیکن شدید درد کے باعث وہ ہل بھی نہ سکے۔ ریڑھ کی ہڈی کے دو مہرے ٹوٹنے کی وجہ سے ان کا 80 فیصد جسم مفلوج ہوگیا۔
(جاری ہے)
شدید زخموں سے پریشان نیٹ کو صحرا کی موسم کی بھی فکر تھی جہاں سردیوں کی راتوں میں جما دینے والی سردی ہوتی تھی۔
نیٹ کے ساتھ ان کا کتا بھی موجود تھا جو ان کے بالکل پاس بیٹھا، انہیں حرارت پہنچانے کی کوشش کر رہا تھا۔ نیٹ کو اندازہ ہوا کہ ایسا ساری رات نہیں چل سکے گا۔ اُن کی چیخوں کو دور دور تک سننے والا کوئی نہیں تھا، سوائے ایپل کی پرسنل اسسٹنٹ سری کے۔ نیٹ کو معلوم نہیں تھا کہ ان کا فون کہاں پر ہے، انہوں نے ذہن میں نام سوچ سوچ کر سری سے انہیں فون ملانے کو کہا لیکن ان کی کال کسی سے نہیں ملی۔ آخر کار انہوں نے سری سے 911 کال کرنے کو کہا۔ خوش قسمتی سے یہ کال مل گئی۔کچھ دیر میں ہی پاہرومپ ویلی فائر ریسکیو سروس کے اہلکار موقع پہنچ گئے اور انہوں نے جیپ کاٹ کر نیٹ کو باہر نکالا۔ انہیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے ہستپال پہنچایا گیا، جہاں چار دن تک زیر علاج رہنے کے بعد انہیں گھر جانے کی اجازت مل گئی۔ اگرچہ وہ ابھی وہیل چیئر پر ہیں لیکن یہی بہت ہے کہ ایسے حادثے میں ان کی زندگی بچ گئی۔ اگر سری ایمرجنسی نمبروں پر رابطہ نہ کر پاتی تو کئی دنوں تک نیٹ کا سراغ بھی نہ ملتا اور پہلی رات ہی ان کا بچنا مشکل ہوتا۔ فائرریسکیو سروس کے کیپٹن جیمز پیری کے مطابق صحرا میں رات کے وقت نیٹ ہائپو تھرمیا کا شکار ہو سکتے تھے۔
More Technology Articles
مائیکروسافٹ نے اینڈروئیڈ ایپس سپورٹ کے ساتھ ونڈوز 11 پیش کر دی
Windows 11 Announced With Android Apps Support
ٹی ایس ایم سی یورپ کی بجائے امریکا میں 3 این ایم فاؤنڈری بنائے گا
Reuters: TSMC May Build Its Advanced 3nm Foundry In The US Instead Of Europe
انسٹاگرام صارفین جلد ہی ڈیسک ٹاپ سے بھی پوسٹ تخلیق کر سکیں گے
Instagram Will Soon Let You Create Posts On Desktop
گوگل نے فٹ بٹ کی خریداری کو مکمل کر لیا
Google Completes Acquisition Of Fitbit
ایپل نے بہتر ساؤنڈ اور سری سمارٹ کے ساتھ 99 ڈالر کا ہوم پیڈ منی پیش کر دی
Apple Outs $99 HomePod Mini With Big Sound And Siri Smarts
او ایل ای ڈی ڈسپلے اور فائیو جی کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 اور 12 منی متعارف کرا دئیے
Apple IPhone 12 And 12 Mini Are Official With OLED Displays, 5G
فائیو جی ، بڑی سکرین اور بہتر کیمروں کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 پرو اور پرو میکس پیش کر دئیے
Apple IPhone 12 Pro And Pro Max Unveiled With 5G, Larger Screens, Improved Cameras
گیمنگ لیپ ٹاپس بائینگ گائیڈ
Gaming Laptop Buying Guide
ایپل نے اے 14 بائیونک چپ سیٹ کے ساتھ نیا آئی پیڈ ائیر پیش کر دیا
Apple Unveils New IPad Air With A14 Bionic Chipset, Refreshes Entry-level IPad Too
ایپل نے باضابطہ طور پر واچ سیریز 6 اور واچ ایس ای جاری کر دیں
Apple Watch Series 6 And Watch SE Are Official
سام سنگ نے اب تک کا سب سے سستا فائیو جی فون اے42 فائیو جی سمارٹ فون پیش کر دیا
Samsung Announces Galaxy A42 5G - Its Cheapest 5G Phone Yet
ہواوے فلوٹنگ ڈسپلے کے ساتھ نوٹ بک پیش کرے گا
Huawei To Introduce A Notebook With Floating Display, Honor To Bring A New Budget Entry