Skype adds new Snapchat like video message filters

Skype Adds New Snapchat Like Video Message Filters

سکائپ نے نئے فیچرز متعارف کرا دئیے

پچھلے کچھ دنوں میں سکائپ میں کئی نئے فیچر شامل کیے گئے ہیں، جن میں موجیز اور سکائپ ٹرانسلیٹر وغیرہ شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ سکائپ میں منفرد یوآرایل کا ایک فیچر بھی شامل کیا گیا ہے جس کی بدولت ایسے افراد جن کے پاس سکائپ نہ ہو، وہ بھی گفتگو میں شامل ہو سکتےہیں۔ اب تازہ ترین اپ ڈیٹ میں سکائپ نے ویڈیومیسج فلٹر ز کا آپشن متعارف کرایا ہے۔یہ فلٹر سنیپ چیٹ میں پہلے سے موجود ہے۔

اس میں پہلے سے موجود 11 فلٹر میں سے ایک فلٹر کو ویڈیو میسج پر اپلائی کیا جا سکتا ہے۔ ان فیچر میں غبارے، بھوت اور نیگیٹو فلٹر وغیرہ شامل ہیں۔
جس سے بھی آپ نے بات کرنی ہو، اس کے لیے گفتگو کی ونڈو کھولیے اور سکرین کے نیچے بنے دائرے کے آئیکون پر کلک کر کے ویڈیو میسج ونڈو کھول لیں۔
ویڈیو میسج سکرین پر وینڈ آئیکون پر ٹیپ کریں تو فلٹر ظاہر ہو جائیں گے۔

(جاری ہے)

فلٹر کا انتخاب کرنے سے پریویو بھی ظاہر ہو جائے گا۔جب آپ تیار ہو جائیں تو ریکارڈ کا بٹن دبا دیں۔سٹاپ کرنے کےلیے ریکارڈ کے بٹن کو دوبارہ دبائیں۔اس کے بعد جہاز کے آئیکون پر ٹیپ کر کے بھیج دیں۔بھیجنے سے پہلے ویڈیو کے پلے بٹن پر ٹیپ کر کے ویڈیو کو دیکھا بھی جا سکتا ہے۔ویڈیو میسج فلٹر اینڈروئیڈ، آئی فون اور آئی پیڈ پر دستیاب ہے۔
آئی فون اور آئی پیڈ کے لیے سکائپ6.5 پر نئے فیچرز بھی متعارف کرائے گئے ہیں۔ آئی فون 6ایس اور 6ایس پلس میں فورس ٹچ کے فیچر سے رابطوں کو تلاش کرنا کافی آسان ہوجاتا ہے۔ فورس ٹچ کو حالیہ میسج دیکھنے لیے اور بہت سے دوسرے کاموں کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2015-11-08

More Technology Articles