Skype finally arrives on Linux again

Skype Finally Arrives On Linux Again

سکائپ اب دوبارہ لینکس پر بھی

سکائپ نے لینکس کے لیے باقاعدہ کلائنٹ متعارف کرا دیا ہے۔ لینکس کے لیے سکائپ کے الفا ورژن میں بہت سے فیچرنہیں ہیں تاہم لینکس استعمال کرنے والوں کے لیے یہ ایک بہتر سٹارٹ ہے۔
یاد رہے لینکس پر پہلے سکائپ متعارف کرایا گیا تھا مگر پھر اسے ترک کر دیا گیا۔نئی ایپ میں سکائپ کے تمام جدید فیچر جیسے فائلوں، تصاویر اور ویڈیوز کی ترسیل اور ایموجیز کی سہولت موجود ہے۔


سکائپ اپنے ویب کلائنٹ کے فیچر ز میں بھی اضافہ کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

کروم فار لینکس اور کروم بک میں وائس کالز کا فیچر بھی شامل کر دیا گیا ہے۔ اس سے پہلے آپ ان میں میسجنگ فیچر استعمال کر سکتے تھے۔ سکائپ جلد ہی ویب پر ویڈیو کالنگ اور لینڈ لائن کالنگ کا فیچر بھی متعارف کرائے گا۔
صارفین سکائپ کمیونٹی سے لینکس ایپ الفا ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں یا پھر web.skype.comسے براؤزر بیسڈ ورژن استعمال کر سکتے ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2016-07-14

More Technology Articles