Skype for Android reaches 1 billion downloads

Skype For Android Reaches 1 Billion Downloads

سکائپ فار اینڈروئیڈایپلی کیشن 1 ارب بار ڈاؤن لوڈ ہو چکی ہے

یہ سال سکائپ کے لیے خاصا مصروف رہا ہے۔ اس کا ورژن 8.0 سامنے آیا، اس میں پے پال سپورٹ ، تھیم شامل کی گئی اور اس میں دوسرے بہت سے فیچر شامل کیے۔ مائیکروسافٹ کی سکائپ ٹیم نےا تنی محنت کی ہے تو اس کا صلہ بھی ملنا ہی تھا۔ مائیکروسافٹ کو یہ صلہ سکائیپ کی مقبولیت کی شکل میں ملا ہے۔

(جاری ہے)

مائیکروسافٹ کی اس اس اینڈروئیڈ ایپ کےڈاؤن لوڈ کی تعداد 1 ارب سے بڑھ چکی ہے۔ جولائی 2013 میں اینڈروئیڈ پر سکائپ کے ڈاؤن لوڈز صرف 10 کروڑ تھے۔ فروری 2015 میں یہ تیزی سے بڑھتے ہوئے 50 کروڑ ہوئے اور اب یہ 1 ارب سے بڑھ گئے ہیں۔
مائیکروسافٹ نے 2011 میں سکائپ کو ای بے سے اچھی خاصی رقم کے عوض یعنی 8.5 ارب ڈالر میں خریدا تھا۔اس کے برعکس مائیکروسافٹ نے نوکیا کے ڈیوائس ڈویژن کو صرف 7.9 ارب ڈالر میں خریدا تھا۔

تاریخ اشاعت: 2017-10-25

More Technology Articles